Bharat Express

Imran Khan claims General Qamar Javed Bajwa pressurized him to make friendly ties with India: ہندوستان سے دوستانہ رشتے قائم کرنے کے لئے باجوا مجھ پر دباو بناتے تھے، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ریٹائرڈ جنرل باجوا سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیف نے دعویٰ کیا کہ باجوا نے ہندوستان سے دوستانہ رشتے قائم کرنے کے لئے مجھ پر دباو بنایا تھا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے ان پر ہندوستان کے ساتھ دوستانہ رشتے قائم کرنے کے لئے دباو ڈالا تھا۔کشمیر موضوع اور سرحد پار سے دہشت سے متعلق اکثر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ جموں وکشمیر سے 5 اگست، 2019 کو آرٹیکل 370 ہٹانے اور ریاست کو مرکز کے زیر اقتدار دو حصوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گراوٹ آئی۔

عمران خان نے ہفتہ کی شام اپنے لاہور واقع زماں پارک میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ جنرل قمر جاوید باجوا چاہتے تھے کہ میں ہندوستان کے ساتھ رشتے بناوں۔ انہوں نے اس کے لئے مجھ پر دباو ڈالا، اس سے ہمارے رشتے خراب ہوئے۔ عمران خان نے دوہرایا کہ جب تک جموں وکشمیر کی خصوصی صورتحال کو بحال نہیں کیا جائے، جب تک اس سے پُرامن بات چیت نہیں کرنی  چاہئے۔

ہندوستان نے پاکستان سے بار بار کہا ہے کہ وہ دہشت گردی، چالاکی اور تشدد سے آزاد ماحول میں اسلام آباد کے ساتھ معمول کے مطابق پڑوسی تعلقات چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل نے پاکستان کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوا کو فوج کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔

باجوا مجھے مروانا چاہتے تھے: عمران خان کا الزام

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوا پر نہ صرف اپنے ملک کو گرانے کا الزام لگایا، جس نے اقتصادی تباہی کی بنیاد بھی رکھی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی پارٹی کے اراکین اور صحافیوں کے خلاف ظلم بھی کئے۔ سابق کرکٹر نے الزام لگایا کہ قمر جاوید باجوا مجھے مروانا چاہتے تھے۔

گزشتہ سال ریٹائر ہوگئے تھے باجوا

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل کئے جانے کے بعد سے ہی عمران خان کا جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوا کے ساتھ ٹکراو چل رہا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوا مسلسل دو مدت کے بعد گزشتہ سال 29 نومبر کو ریٹائر ہوئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس