آندھرا پردیش میں پیش آیا سڑک حادثہ
اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ہفتے کے روز ایک مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ صوبے کے ضلع ژوب کے علاقے دانہ سر میں پیش آیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ مقامی رضاکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور موڑ لیتے ہوئے گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ بس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جارہی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔