Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

اے آئی آئی ایس فیض یافتہ اسکالر اور مورخ اینڈریو ہاورڈ اپنے اردو زبان سیکھنے کے سفر کا اشتراک کر  تے ہوئے  بتا رہے ہیں کہ اردو ان  کی تحقیق میں کس طرح مددگار ثابت ہورہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں چھاپے مار رہی ہے۔ اسرائیلی فوجی یروشلم کے شمال مغرب میں واقع بیدو قصبے میں کارروائی کر رہی ہے۔

تائیوان عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ملک میں بننے والے چپس پوری دنیا کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ دنیا کے تیرہ ممالک تائیوان کو ایک الگ ملک سمجھتے ہیں اور اس کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

پانچویں ہندوستان-امریکہ 2+2 وزارتی مذاکرات آج صبح دہلی میں شروع ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے۔ بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے اپنے خیالات پیش کئے۔

اسرائیل اور لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ، جو حماس کے اتحادی ہیں، نے حملوں میں تبدیلی کی ہے۔ لبنانی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے 60 سے زائد جنگجو اور 10 عام شہری مارے گئے ہیں۔ تشدد میں کم از کم سات اسرائیلی فوجی اور ایک شہری بھی مارا گیا ہے۔

امریکہ میں مقیم دو محققین، جیمز وان ڈین ہوک اور کوری شیر نے کہا کہ ایک نئے تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ مجموعی طور پر غزہ کی پٹی میں تمام عمارتوں کا کم از کم 16 فیصد تباہ ہو چکا ہے۔ صرف غزہ شہر میں عمارت کی تباہی کم از کم 28 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی غزہ اور غزہ سٹی کے گورنریٹس میں 36 فیصد سے زیادہ گرین ہاؤس تباہ یا نقصان پہنچا ہے، اور 1,000 سے زیادہ کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

طلباء نے بتایا کہ کال اوکلاہاما کے ایریا کوڈ سے آئی تھی اور دھمکی آمیز ای میل یاہو کے ای میل ڈومین سے آئی تھی۔ مسلم طلباء رہنماؤں اور مسلم شہری حقوق کے گروپ کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (کیئر) نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمان طلباء کے لیے حفاظت کی یقین دہانیاں فراہم کرے۔

یاد رہے کہ لڑائی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً 50 ہزار لوگوں نےغزہ کی پٹی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کی۔اپنا گھر چھوڑ کر جانے والوں کی یہ اس ہفتے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

اسرائیلی قتل وغارت گری میں 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی عوام شہید ہو چکے ہیں، جن میں کافی بڑی تعدا بچوں اور خواتین کی ہے۔ جبکہ حماس کے حملے میں اسرائیل کے تقریباً 1,400 لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور220 سے زیادہ لوگوں یرغمال ہیں۔