Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

ایران کے آئین کے مطابق اگر کوئی صدر فوت ہو جائے تو نائب صدر کو قوم کا سپریم لیڈر عبوری صدر بنا دیتا ہے۔ یہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر ہی ممکن ہے۔ اگر دیکھا جائے تو وہ ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ کی درخواست کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔ بیلجیئم نے غزہ میں جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی چائے چین میں تیار کی جاتی ہے۔ اس چائے کا نام Da-Hong-Pao-Ta ہے یہ چائے چین کے صوبے فوجیان کے پہاڑوں میں اگائی جاتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے ہے۔ یہ اتنی قیمتی ہے کہ اسے قومی خزانہ قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک طور پر جاں بحق ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں صدر کے محافظ، پائلٹ، اسسٹنٹ پائلٹ اور سیکورٹی چیف جیسے کئی دیگر افراد کے علاوہ کئی اور لوگ بھی سوار تھے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورحماس کے ٹاپ لیڈران کے خلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں گرفتاری وارنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حماس اورنیتن یاہو پر جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے۔

صدر رئیسی کی موت کے بعد ایرانی حکومت کی طرف سے بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں ان کی کرسی خالی چھوڑ دی گئی اور ان کی یاد میں سیاہ پٹی میں لپیٹ دی گئی۔

ایران گھریلواوربین الاقوامی سطح پر کئی چیلنجزکا سامنا کر رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ اس کی تازہ کشیدگی پربھی کئی ایکسپرٹ نے دھیان دینے سے انکارنہیں کیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ منایا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ ایک روزہ یوم سوگ منائیں گے اور اس دوران ایرانی صدر کی شہادت کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہندوستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت۔

اسرائیلی مذہبی رہنما اس حادثے کے پر خوشی ظاہر کرکے بے حسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا یروشلم پوسٹ کے مطابق ربی میر ابوتابل نے ایک فیس بک پوسٹ میں رئیسی کو تہران کا جلاد قرار دیا اور اسرائیل اور یہودیوں کی مخالفت پر اس کی مذمت کی۔