Bharat Express

بین الاقوامی

ایلون مسک نے اپنی کمپنی کا نام بھی about.twitter.com بدل کر about.X.com کر دیا ہے۔ اگر آپ X.com کھولتے ہیں، تو یہ URL آپ کو Twitter.com پر بھیج دے گا۔

دہشت گردانہ حملوں میں 4,593 افراد ہلاک ہوئے جن میں برکینا فاسو میں 2,725، مالی میں 844، نائجر میں 77 اور نائجیریا میں 70 افراد شامل ہیں۔

کھوسہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ خان سے متعلق کسی بھی مواد کو ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی غلط لگائی گئی ہے، انہیں اس پابندی کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا ہے۔

پیار کی خاطر سرحد پار کرکے ہندوستان سے پاکستان گئی انجو نے اپنے تمام وعدے توڑ دیئے۔ انہوں نے فیس بک پر ہوئی دوستی کو پیار میں بدلتے ہوئے نکاح کرلیا۔ انجو نے شادی سے پہلے عیسائی مذہب کو ترک کرتے ہوئے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔

پاکستانی لڑکی سیما حیدر کی طرح ہندوستان سے پاکستان گئی انجو اس وقت اپنے پاکستانی دوست نصر اللہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپنے دوست نصراللہ سے شادی کرلی ہے اور مذہب اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وانگ نے سرحدی علاقوں میں امن و سکون سے متعلق زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مشرقی لداخ میں گزشتہ تین سالوں سے ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل جاری ہے۔ جے شنکر نے اسے اپنے طویل سفارتی کیریئر کا سب سے پیچیدہ چیلنج قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح 10 بجے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 16 جنوری 2023 اور 2 مارچ 2023 کو ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، لیکن وہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے۔

یہ چھوٹی سی علامت اب اپنی ایک عالمی زبان بن کر تیار ہوچکی ہے۔ اگرچہ ایموجیز بہت ساری صورتوں میں واضح اور زیادہ پرکشش مواصلات کی سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کے استعمال میں اضافے نے غلط فہمیوں اور تنازعات کو بھی جنم دیا ہے۔

اپوزیشن کے قانون سازوں نے احتجاج میں کنیسیٹ کے اجلاس سے واک آوٹ کیا،جس کے بعد اس بل کو 64-0 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے،اس کی جانکاری  کنیسیٹ  کے اسپیکر نے  دی۔وزیر انصاف یاریو لیون، جو اس منصوبے کے معمار ہیں، نے ووٹنگ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ نے عدلیہ کی بحالی کے "اہم تاریخی عمل میں پہلا قدم" اٹھایا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق، پولیس نے تفتیش کے دوران سیما کے دستاویزات، بشمول اس کا پاسپورٹ، پاکستانی شناختی کارڈ اور اس کے بچوں کے پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔ اس  میں مزید کہا کہ یہ تمام دستاویزات پاکستانی سفارت خانے کو اس بات کی تصدیق کے لیے بھیجی گئیں کہ آیا وہ پاکستانی شہری ہے یا نہیں۔