Bharat Express

بین الاقوامی

امریکہ کے ہوائی میں واقع ماوئی کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 55 افراد سے زائدہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگلات میں پھیلنے والی آگ بہت خطرناک ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے ایڈووکیٹ نعیم پنجوٹھا، شیر افضل مروت اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ پہنچی تھیں۔ تاہم جیل حکام نے وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی

ری یونگ اس سے قبل آرمی چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ جب ان کو 2016 میں تبدیل کیا گیا تو ان کی برطرفی اور اس کے بعد سرکاری تقریبات سے غیر حاضری نے جنوبی کوریا میں رپورٹس کو جنم دیا کہ اسے پھانسی دے دی گئی ہے۔ حالانکہ  جب انہیں ایک اور سینئر عہدے پر نامزد کیا گیا تووہ کچھ مہینوں بعد دوبارہ نمودار ہوئے۔

انجو نے کہا کہ پاکستان آنا میرا اپنا فیصلہ تھا۔ وہاں میرے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی۔ مجھے وہاں بہت اچھی طرح سے رکھا گیا ہے۔ انجو نے کہا کہ میں اپنے بچوں سے ایک بار ملنا چاہتی ہوں، میں انہیں دن رات بہت یاد کر رہی ہوں

بدعنوانی اور منظم جرائم کے ایک سرکردہ نقاد، 59 سالہ ولاسینسیو کو بدھ کے روز مہم کی تقریب میں اینڈین قوم میں تشدد میں اضافے کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا جس کا الزام منشیات کے اسمگلروں پر لگایا گیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کے پاس بہت سے خطرناک ہتھیار تھے۔ FBI کی ٹیم جب اس کے گھر پہنچی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر میں گولی لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

فرنینڈو ولاسینسیو مئی میں تحلیل ہونے سے پہلے ایکواڈور کی قومی اسمبلی کے رکن تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایکواڈور کو ریکارڈ سطح پر گینگ تشدد کا سامنا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خان کی میڈیا ٹیم سمیت ان کے ساتھ موجود لوگوں نے ہفتے کے روز خان کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم کو دھمکی دی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے، "انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور ان سے سرکاری بندوقیں چھین لیں اور ان پر بندوقیں تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

گزشتہ ہفتے توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے نااہلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد کا استعمال مقبوضہ علاقوں کے کچھ حصوں کو ضم کرنے، اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد میں سہولت فراہم کرنے اور بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کیاجارہا ہے۔