Bharat Express

بین الاقوامی

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی  کےتحت  عاالمی بینک کی سربراہ کے جور جیوا نئی دہلی پہنچیں ۔اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے  جب روایتی نغمہ پیش کیا گیا تو کے جورجیوا خوشی سے جھوم اٹھیں اور ہندوستانی نغموں پر پر جوش انداز میں تھرکنا شروع کردیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کی غرض سے بھارت میں موجود ہیں۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی تحت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج شام نئی دہلی پہنچے

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وضاحت کی کہ موسمیاتی بحران ڈرامائی طور پر بگڑ رہا ہے جبکہ ردعمل میں عزائم، ساکھ اور عجلت کا فقدان ہے۔جنگیں اور تنازعات بڑھ رہے ہیں - لیکن امن کو آگے بڑھانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

امریکی صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول میں ایک چیز جو اہم ہے وہ یہ ہے کہ صدر جس ہوٹل میں قیام کرتے ہیں وہاں سے کسی بھی بڑے اسپتال کا فاصلہ 10 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ صدر کے عملے کے پاس تمام قریبی اسپتالوں کی فہرست موجود ہے جس کے بعد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں صدر کو چند منٹوں میں اسپتال لے جایا جاتا ہے۔

اس سمٹ میں جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے کی کڑی کے تحت امریکی صدر جوبائیڈن دہلی پہنچے ، صدر جوبائیڈن وزیراعظم نریندر سے ملاقات کی۔ واضح رہے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہے۔

برطانیہ کے وزیراعطم رشی سنک نے اس بات پرزور دیا ہے کہ  برطانیہ میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خاص طور پر خالصتان کی حامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

این ایس اے نے کہا، "جی 20 میں شامل ہونے کے لیے ہم ایک موقع کے منتظر ہیں۔ ہمارے خیال میں دنیا کی تمام بڑی معیشتوں کو درپیش واقعی اہم مسائل ہیں،اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک نازک وقت میں عالمی تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے زیر قبضہ والے علاقوں میں اپنی اتھارٹی  کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

حکومتی ذرائع کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق دہشت گردانہ حملوں میں تقریباً 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ جب کہ کل 64 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔