Bharat Express

Pakistan Man Viral Video: ”ہم تو پہلے سے ہی چاند پر رہ رہے“ مشن چندریان کی کامیابی پرپاکستانی شخص نے کیوں کہا ایسا؟ جواب سن کر رہ جائیں گے حیران

Pakistan Man Viral Video: ایک شخص دوسرے پاکستانی شخص سے ہندوستان کے چاند پرپہنچنے سے متعلق سوال پوچھتا ہے تو اس کا جواب سن کرہر کوئی حیران رہ گیا۔ اس نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم تو پہلے سے ہی چاند پر رہ رہے ہیں۔

چندریان-3 کے سوال پر پاکستانی شخص کا ویڈیو ہوا وائرل

Pakistani viral video on Chandrayan 3: چاند پرکامیابی کے ساتھ پہنچنے پرہندوستان کے مشن چندریان-3 کی ہرکوئی تعریف کر رہا ہے۔ پوری دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان سے ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ہم پہلے ہی چاند پررہ رہے ہیں۔ دراصل اس ویڈیو میں ایک شخص دوسرے پاکستانی سے ہندوستان کے چاند پرپہنچنے سے متعلق سوال پوچھتا ہے تو اس کا جواب سن کرہرکوئی حیران رہ جاتا ہے۔ اس نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم پہلے ہی چاند پررہ رہے ہیں۔

دراصل اس شخص نے اپنے ملک کی خامیاں بتاتے ہوئے کہا کہ چاند پرپانی نہیں ہے اوریہاں (پاکستان میں) بھی نہیں ہے۔ پھر اس نے کہا کہ وہاں پرگیس بھی نہیں ہے اور وہ یہاں بھی نہیں ہے۔ اس کے بعد اس نے بجلی سے متعلق بھی کہا کہ چاند پر بجلی نہیں اورہمارے یہاں بھی نہیں ہے۔ 

”ہم توپہلے ہی چاند پر رہ رہے ہیں“
ہندوستان کے چاند پرپہنچنے کے حوالے سے پاکستانی شخص کا دیا گیا یہ جواب اب سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پیسہ لگا کرچاند پر جا رہا ہے اور ہم پہلے ہی یہاں رہ رہے ہیں۔ خلا کی دنیا میں ہندوستان نے بدھ کوایک تاریخی سنگ میل عبورکیا۔ ہندوستان کا چندریان 3 کامیابی سے چاند کے جنوبی قطب پراترگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ جیسے ہی چندریان 3 چاند کی سطح کوچھونے لگا، تمام ہم وطن خوشی سے اچھل پڑے۔ اس سے قبل ہندوستانی سائنسدان ہرلمحہ لینڈر کے پیرامیٹرز کی جانچ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ISRO Journey: کبھی سائیکل اور بیل گاڑی سے راکٹ ڈھونے والا اسرو، ایسے بنا اسپیس کا سپر پاور

پوری دنیا سے مل رہی ہیں مبارکبادیاں

 ہندوستان کے مشن کو چاند کے جنوبی قطب پرکامیابی کے ساتھ لے جانے پراسرو کے سائنسدانوں کو دنیا بھرسے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ہرکوئی اس کی تعریف کررہا ہے۔ دراصل ہندوستان کا یہ مشن اتنا آسان نہیں تھا۔ تاریک لمحوں میں، جیسے جیسے لینڈرچاند کی سطح کے قریب آ رہا تھا، دھڑکنیں بڑھتی جا رہی تھیں۔ تاہم حسب توقع لینڈراپنے مقررہ راستے پرقائم رہا اورآخرکاروہ لمحہ آہی گیا، جس کا پورا ملک انتظارکررہا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔