Bharat Express DD Free Dish

Netanyahu spoke to PM Modi: ایران پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے کی وزیر اعظم مودی سے بات، ہندوستان نے دونوں ممالک کو دیا جنگ سے گریز کا مشورہ

ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ پیش رفت کو لے کر ’’نہایت فکرمند‘‘ ہے اور بدلتی ہوئی صورت حال کی ’’قریب سے نگرانی‘‘ کر رہا ہے۔

فائل فوٹو

ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ہندوستانی ہم منصب وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات کی ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے اس پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز، ہندوستانی وزیر اعظم مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات کرنے والے ہیں۔

ہم نے اپنے دفاع میں کیا ہے حملہ: اسرائیل

دریں اثنا اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر حملہ ’’اپنے وجود‘‘ کو بچانے کے لیے اپنے دفاع میں کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے ’’ایرانی تباہی کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل کی دفاعی ضروریات کے حوالے سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔‘‘

اس سے قبل ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ پیش رفت کو لے کر ’’نہایت فکرمند‘‘ ہے اور بدلتی ہوئی صورت حال کی ’’قریب سے نگرانی‘‘ کر رہا ہے۔ نئی دہلی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کے انتہائی قدم سے گریز کریں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں جوہری اور میزائلوں کی تنصیبات اور اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read