Bharat Express

دبئی جا رہے سابق صدر حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی کو طالبان نے ائیرپورٹ پر کیا گرفتار

محمود کرزئی اور انکے بھائی حامد کرزئی

کابل، 7 نومبر (بھارت ایکسپریس): افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی  کو اس وقت  حراست میں لے لیا گیا جب وہ کابل ائیرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ خامہ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، وہ دبئی جانے والی ایریانا ائیرلائنس کی فلائٹ میں سوار تھے۔

بہت سی رپورٹ میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے کہ اس گرفتاری کے پیچھے ان کے بھائی حامد کرزئی کا سیاسی تبصرہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر خواتین کے حقوق پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے طالبان حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ طالبان سے جامع حکومت بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

خامہ پریس کی رپورٹ یہ بھی کہتی ہے کہ محمود کرزئی جنوبی قندھار صوبے کے جدید اقتصادی شہر اینومینا میں ایک اہم شیئر ہولڈر ہیں۔ اسی کے چلتے سابق صدر اشرف غنی نے بھی ان پر اینومینا شہر کی تعمیر میں سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام عائید کیا تھا۔

Also Read