فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس رواں ہفتے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گی۔رپورٹس کےمطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کے دوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے گی۔
اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل جمعرات کو غزہ سے چار قیدیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ ہفتے کے روز چھ زندہ قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔اگر یہ مکمل ہو جاتا ہے تو غزہ میں صرف چار قیدی رہ جائیں گے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 قیدیوں میں شامل ہوں گے۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کے لیے پیر کی شام کو اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اسے تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ایک مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران اگلے مرحلے کے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

