اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ حماس نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد جنگ بندی پر بات چیت روکنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ’ہر لمحے تیار ہے‘ اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ ’خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے۔ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں۔ نتن یاہو نے جنگی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا بڑا حصہ ختم کر دیا لیکن کسی کو کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ ہم جنگ کے اہداف مکمل طور پر حاصل کر کے رہیں گے۔
یاد رہے کہ فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے ضمن میں حماس کی جانب سے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی حوالے کر دیے جانے کے بعد اسرائیل نے اس کے مقابل مقررہ 600 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اچانک ملتوی کر دی۔جس کے بعداسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کی وجہ حماس کی جانب سے “ذلت آمیز خلاف ورزیوں کا دہرایا جانا” ہے۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی افواج نے 2 دہائیوں کے بعد مغربی کنارے میں ٹینک تعینات کر دیے جبکہ اپنے آپریشن کو بڑھاتے ہوئے 3 ٹینک جنین کی جانب روانہ کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کے مطابق ان کا مقصد علاقے کے شمال میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن کو بڑھانا ہے، جس کے لیے انہوں نے 2002ء کے بعد پہلی بار مغربی کنارے میں ٹینک تعینات کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

