افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر میں خواتین کے پارک میں جانے پر روک
بھارت ایکسپریس /افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر میں خواتین کے پارک میں جانے پر روک لگا دی گئی ہے ،طالبان کی حکومت نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے لیکن اسکی کیا وجہ ہے ؟ اس کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گیئں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو افغان خواتین کو کابل کے پارکوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
طالبان حکومت کی وزارتِ اخلاقیات کے ترجمان نے خبررساں ایجنسی کو یہ بتایا کہ خواتین کے پارکوں میں داخلے پر واقعی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ لیکن اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔یہ بھی واضح نہیں ہو پا رہا ہے کہ یہ پابندیاں کس حد تک لاگو ہوں گی۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں خواتین کو اب پارکوں میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
