India Delivers Critical Vaccine To Afghanistan: بھارت کی افغانستان کو ایک بار پھر انسانی امداد، 20 ٹن ضروری ویکسین کی کھیپ کابل روانہ
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس امداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے بچوں کے امیونائزیشن پروگرام کو وسعت دینے کے لیے 20 ٹن ضروری سامان فراہم کر رہا ہے، جس میں بی سی جی اور ٹیٹنس و ڈفتھیریا ویکسین شامل ہیں۔
Earthquake in Northern Afghanistan: شمالی افغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، آٹھ افراد ہلاک، دہلی این سی آر تک محسوس ہوئے جھٹکے
افغانستان میں مختلف قدرتی آفات آتی رہتی ہیں، اس لئے زلزلوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔ ہر سال اوسطاً تقریباً 560 افراد ہلاک ہوتے ہیں اور تقریباً 80 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ مطالعات کے مطابق 1990 سے اب تک افغانستان میں 5.0 شدت سے زیادہ کے کم از کم 355 زلزلے آ چکے ہیں۔
India Criticizes Pakistan’s Airstrike in Kabul: کابل میں فضائی حملہ—بھارت کی پاکستان پر شدید تنقید، سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ
دوسری جانب، طالبان حکام کے مطابق کابل میں واقع امید ایڈکشن ٹریٹمنٹ اسپتال کو پیر کی رات تقریباً 9 بجے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ افغان دارالحکومت میں پیش آنے والے سب سے ہولناک واقعات میں شمار ہو سکتا ہے۔
India and Afghanistan will Start Cargo Flights : بھارت اور افغانستان کا کابل سے دہلی-امرتسر تک کارگو پروازیں شروع کرنے کا اعلان، باہمی تجارت کو ملے گا فروغ
بھارت اور افغانستان نے دو ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے کابل سے دہلی اور کابل سے امرتسر کے درمیان نئی کارگو فلائٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے منگل کو اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ اس اقدام سے باہمی تجارت کو نئی رفتار ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان رکاوٹ بنے لاجسٹک مسائل کم ہوں گے۔
Pakistan Airstrike In Kabul : آدھی رات کو دھماکوں سے دہلا کابل! پاکستانی فضائیہ نے ٹی ٹی پی کو نشانہ بناکر کیے فضائی حملے، کیا پاکستانی فوج اور طالبان میں بڑھے گا تنازع؟
افغان دارالحکومت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائیہ نے کابل کے اندر فضائی حملہ کیا۔ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو نشانہ بنایا۔ افغان حکام نے کابل پر غیر معمولی فضائی سرگرمیوں کی تصدیق کی ہے۔
Kabul Blast near Attorney General: کابل میں فدائین حملہ، اٹارنی جنرل آفس کے پاس ہوئے دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت
کابل میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین کام ختم کرکے گھر کے لئے نکل رہے تھے۔ حملہ آورکا نشانہ گاڑیوں میں سوار طالبان کے سرکاری افسر تھے۔
Afghanistan Earthquake: افغانستان میں ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی زمین سے 73 کلومیٹر نیچے بتائی جاتی ہے۔
More than 200 former Afghan officials and security forces killed: طالبان نے سابق حکومتی اہلکاروں اور سکیورٹی فورسزکو نہیں کیا معاف،یواین کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
اقوام متحدہ نے 424 سے زائد سابق حکومتی اہلکاروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان کی من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی دستاویز پیش کی ہے جبکہ رپورٹ میں تشدد اور ناروا سلوک کے 144 سے زائد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ طالبان نے ابتدائی طور پر سابق حکومت اور بین الاقوامی افواج سے منسلک افراد کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا تھا۔
Afghanistan: افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر زمین کانپ گئی ہے۔ بدھ کی صبح 4.3 کی شدت کا زلزلہ آیا
Afghanistan: کابل میں چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب دھماکہ، فائرنگ
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی گئی اور عمارت میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گیسٹ ہاؤس سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ افغانستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اقدامات کر رہا ہے





