ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا نیا فرمان
بروز بدھ ایلون مسک ہاتھ میں سنک لئیے سین فرانسسکو میں منعقد ٹویٹر ہیڈکوارٹر پہنچے۔ یہی نہیں 44 بلین ڈالر کی ٹویٹر ڈیل کی ڈیڈلائین سے دو دن قبل ہی ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر بایو کو Chief twit سے اپڈیٹ کر لیا ہے۔
ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اس کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایلون مسک سنک ہاتھ میں لیے اندر جا رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں ایلون مسک نے لکھا ہے کہ “Entering Twitter HQ-let that sink in!”
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
جانتے ہیں کہ Let that sink in کا کیا مطلب ہوتا ہے
انگریزی زبان میں اس کا مطلب ہوتا ہے ڈوبنے دو! یہ ایک محاورہ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ محاورہ کے طور پر اس کا مطلب ہے “اسے صحیح اور مکمل طور پر سمجھ لیں”۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ ظاہر کرنے کے لیے کیا کہ اب ٹویٹر ان کا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ٹویٹر ڈیل جمعہ تک مکمل ہو سکتی ہے۔