Bharat Express

چین کے صدرشی جن پنگ کا تیسری مرطبہ پانچ سالہ مدت کے لیے سربراہ بننے کا امکان

چینی صدر شی جن پنگ نے بروز  اتوارحکمران کمیونسٹ پارٹی کے پانچ سالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی موجودہ اور مستقبل کی پالیسیوں پر زور دینا ہوگا۔ انہوں نے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے  نجی شعبے کی حمایت کا اعادہ کیا اورمارکیٹوں کے کلیدی کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی ، جو ایک اعتبار سے چین کے بنیادی “سوشلسٹ معاشی نظام” کو تبدیل کر رہا ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی  کانگریس کے اس اجلاس میں تیسری بارپارٹی کی قیادت کی مدت میں اضافہ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جو ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور حکمران کے طور پر شی کی جگہ کو مضبوط کرے گی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے تقریباً 2,300 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

صدرشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ہانگ کانگ میں پارٹی کے حالات پر جس طرح سے قابو پایا گیا ہے،یہ قابل تعریف ہے۔ تائیوان کے بارے میں، شی نے کہا، “ہم نے ریاستی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرنے کے اپنے مضبوط عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدگی پسندی اور مداخلت کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کی ہے۔” شی نے کہا کہ 9 کروڑ 60 لاکھ ارکان پر مشتمل پارٹی نے “انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی جنگ جیتی ہے۔

صدر شی نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کا معاشی نظام بنانا چاہیے۔ عوامی ملکیت کے نظام کو  اور زیادہ مضبوط کرنا چاہیے، نجی معیشت کی ترقی کی مضبوط حوصلہ افزائی اور حمایت کرنی چاہیے، وسائل کی تقسیم میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کو پورا کرنا چاہیے”۔ انہوں نے حکومت کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی  ضرورت پر زور دیا۔