پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں پیر 24 نومبر کو ایک خودکش حملہ ہوا۔ اس کے جواب میں پاکستانی فوج نے افغانستان میں بڑی کارروائی کی۔ اس بار پاکستانی فوج نے افغان رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے میں دس افغان شہری مارے گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے تمام کی عمریں 10 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔ افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملہ افغان وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوا اور پاکستانی فضائیہ نے خوست، قندھار اور پکتیکا صوبوں کو نشانہ بنایا۔ 10
ہلاکتوں کے علاوہ چار افراد زخمی ہوئے۔
پاکستان افغانستان میں رہائشی علاقوں کو بنا رہا ہے نشانہ
گزشتہ رات تقریباً 12 بجے، صوبہ خوست کی ضلع گربزو کے علاقے مغلګۍ میں پاکستانی جارح افواج نے ایک مقامی شہری، ولایت خان ولد قاضی میر کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 9 بچے (5 لڑکے اور 4 لڑکیاں) اور ایک خاتون شہید ہو گئی اور ان کا گھر تباہ ہو گیا۔
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 25, 2025
پاکستانی فوج نے اکتوبر میں افغانستان کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ گزشتہ ماہ افغانستان میں ایک فضائی حملے کے دوران پاکستانی فوج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایاتھا، جس میں 59 بے گناہ افغان ہلاک ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں دونوں ممالک
کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔

طالبان کے ترجمان نے کیا کہا
افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اپنی فضائی اور زمینی سرحدوں اور اپنے عوام کے دفاع کے اپنے قانونی اورمذہبی حق کا اعادہ کرتا ہے اورمناسب وقت پرضروری جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے گزشتہ رات پکتیکا، کنڑ اور خوست صوبوں میں حملے کیے، جن میں خوست کے گربازضلع میں ایک رہائشی مکان بھی شامل تھا، جس میں نو بچے ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستانی فوج نے پکتیکا کے ضلع برمل میں ایک مسجد پر فضائی حملہ کیا، جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

