اسرائیل نے زلزلے سے متاثرہ شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ میں 15 افراد ہلاک
Damascus: اسرائیل نے زلزلہ زدہ شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی کمپلیکس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو شام میں ایک اور حملہ ہوا تھا جس میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی تھی۔
#كفرسوسة ب #دمشق بعيد تعرضها لعدوان اسرائيلي وأنباء عن استشهاد مدنيين اثنين.#سورية pic.twitter.com/P51CqLbcFa
— خالد اسكيف (@khalediskef) February 18, 2023
شام کے سرکاری میڈیا کا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران باغیوں (ریبلس)کے ذریعہ کیا گیا یہ سب سے خوفناک حملہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس فضائی حملے میں ایک فوجی سمیت کئی شہری بھی ہلا ک ہوگئے تھےاسرائیل کی طرف سے ابھی تک اس حملہ پر کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔
میڈیا کی طرف سے جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دمشق کے رہائشی علاقوں میں کئی عمارتوں کو بھاری نقصان ہوتے ہوئے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔
شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی “اکثریت” کو روکنے میں کامیاب رہا۔ شام باقاعدگی سے اسرائیلی میزائل کو روکنے کا دعوی کرتا رہے، حالانکہ فوجی تجزیہ کار ایسے عووں پر شک وشہبات کا اظہار کرتے ہیں
مقامی وقت کے مطابق صبح 12.30 بجے کے قریب دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور SANA نے رپورٹ کیا کہ شامی فضائی دفاع “دمشق کے آس پاس آسمان میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہے ہیں۔”
اس حملے پر اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اسرائیلی فضائی حملے اکثر دمشق کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بناتے ہیں۔ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہفتے کی رات یہ پہلا حملہ تھا ۔
اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام کے حکومتی کنٹرول والے علاقوں میں سینکڑوں حملے کیے ہیں۔تاہم، اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اتحادی عسکریت پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے، جیسے کہ لبنان کی حزب اللہ۔
-بھارت ایکسپریس