پاکستان میں 11 پولیس اہلکار ہلاک
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈکیتوں کے حملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، حملہ جمعرات کے روز صوبے کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے مچاکا میں ہوا، جب ڈکیتوں نے 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کو لے کر جا رہی دو پولی کی گاڑیوں پر راکیٹ سے حملہ کیا، جو علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اچانک راکٹ حملہ اس وقت ہوا جب گاڑی میں خرابی پیدا ہوگئی اور پولیس اہلکار گاڑیوں کی مرمت کے لیے رکے، جس سے 11 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک، جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں کم از کم دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا، ’’پولیس اہلکار اپنی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر مجرموں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ پوری قوم پولیس فورس کے بہادر اور سرشار افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



