اروشی روتیلا نے سالگرہ پر کاٹا 24 کیرٹ گولڈ’ کیک‘، یویو ہنی سنگھ دل کے قریب، قیمت جان آپ بھی رہ جائیں گئے حیران ؟
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنےد لُکس اندازکے ساتھ ساتھ ڈانس موو کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ اروشی کی تصاویر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے 25 فروری کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ نے ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی ۔جس میں انہوں نے 24 کیرٹ سونے کا کیک کاٹا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کیک اروشی روتیلا کو ریپر ہنی سنگھ نے تحفے میں دیا ہے۔ اس کیک کی قیمت 3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اروشی روتیلا کی تعریف کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ واقعی دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی ہے اور اسی لیے میں نے انہیں ‘لو ڈوز’ کے لیے سائن کیا تھا۔ لو ڈوز ہنی سنگھ کے کچھ سب سے زیادہ ہٹ ریپس میں شامل ہے۔
View this post on Instagram
اروشی کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ یہ شاید پہلی بار کسی نے سونے کا کیک دیکھا ہو۔ کیک کو دیکھ کر شائقین نے سوچا کہ یہ سمپل گولڈن ڈسٹ والاکیک ہے ۔لیکن جب ہنی سنگھ نے بتایا کہ اس کیک کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے تو سب حیران رہ گئے۔
24 کریٹ سونے کا کیک تحفہ میں دیا
View this post on Instagram
ہنی سنگھ نے خود بیان میں انکشاف کیا ہے کہ یہ 24 کیرٹ سونے کا کیک ہے۔ فری جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں انھوں نے کہا- ‘میں اس خاص موقع پر کچھ خاص دینا چاہتا تھا۔ میں نے انہیں ایک کیک دیا ۔جس کی قیمت 3 کروڑ روپے تھی۔ میں اس کیک کاٹنے کے اس لمحے کو یادگار بنانا چاہتا تھا تاکہ لوگوں کو یادرہے کہ کسی کو اسٹار کے لیے ایسا کچھ کیا تھا۔ وہ اپنے کام میں بہت ماہر ہے اور اس طرح کا ٹریٹمنٹ ڈیزور کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین نے کہا ممتا حکومت پیسوں سے ہماری عزت کی قیمت مت لگائیں
اروشی روتیلا نے تصاویر شیئر کیں
اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا پر اپنے کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں انہوں نے سرخ رنگ کا گاؤن پہنا ہوا ہے۔ جس اروشی روتیلا وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اروشی روتیلانے لکھا – ‘لیوڈوز 2 کے سیٹ پر سالگرہ کا جشن۔’
اروشی روتیلا کی اس پوسٹ سے یوزر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہ کیک کو دیکھ کر پوچھ رہا ہے کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ ایک یوزرنے لکھا – ‘چاہے اسے کھائیں یا رکھیں، یہ 24 کیرٹ سونے کا ہے۔’ جب کہ دوسرے نے لکھا- گولڈن کیک۔
بھارت ایکسپریس