Upasana Singh Heart Disease: فلم ’جدائی‘ کی ’ابّا ڈبّا جبّا‘ گرل اورکپل شرما شوکی ’پنکی بوا‘ بن کراپنی پہچان بنانے والی اداکارہ اپاسنا سنگھ آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں، لیکن پردے پرسب کو ہنسانے والی اس اداکارہ کی اصل زندگی بے حد دردناک اورجدوجہد سے بھری رہی ہے۔ بچپن میں ایک ایسی جان لیوا بیماری سے ان کا سامنا ہوا، جس نے ان کی زندگی کوداوپرلگا دیا تھا۔
معروف اداکارہ اورکامیڈین اپاسنا سنگھ بچپن میں ہی دل کی ایک سنگین بیماری کا شکارہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے وہ ڈانس کرتے ہوئے بے ہوش ہوجاتی تھیں۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ جان کا خطرہ بتائے جانے کے بعد چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں ان کا کامیاب آپریشن ہوا۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد، انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اورراجستھانی اورپنجابی فلموں سے ہوتے ہوئے بالی ووڈ تک کا سفرطے کیا۔ ’جدائی‘ فلم اورکپل شرما کے شو میں ’پنکی بوا‘ کے کردارسے مشہورہوئیں اپاسنا آج 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
خوابوں کا پیچھا کرنا جاری رکھا
29 جون، 1975 کو پنجاب میں پیدا ہوئیں اپاسنا سنگھ کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ جیسی ہے۔ بچپن سے ہی اداکاری اورڈانس کی شوقین اپاسنا جب بھی اسٹیج پرپرفارم کرتیں، تواکثربے ہوش ہوجایا کرتی تھیں۔ جانچ میں پتہ چلا کہ ان کے دل میں پیدائش سے ہی سوراخ (چھید) ہے اور ڈاکٹروں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ بغیرآپریشن کے ان کی جان بھی جاسکتی ہے، لیکن چنڈی گ ڑھ کے پی جی آئی میں کامیاب سرجری کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کوہرا دیا اورخوابوں (سپنوں) کا پیچھا کرنا جاری رکھا۔
آئیکونک ڈائیلاگ ’ابّا ڈبّا جبّا‘
اپاسنا نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈرامیٹک آرٹس میں ماسٹرس کیا اوراپنے کیریئر کی شروعات راجستھانی فلم ’بائی چلی ساسریے‘ سے کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی، پنجابی اورگجراتی سنیما میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ بالی ووڈ میں انہیں اصلی پہچان فلم ’جدائی‘ کے آئیکونک ڈائیلاگ ’ابّا ڈبّا جبّا‘ سے ملی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’ہنگامہ‘ اور’اعتراض‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ فلموں سے ہٹ کر، ٹی وی شو، ’کامیڈی نائٹس ودھ کپل‘ میں ان کی ’پنکی بوا‘ کا کردار گھرگھر میں مقبول ہوا۔ آج اپاسنا سنگھ 100 سے زیادہ فلموں کا حصہ رہ کرلاکھوں دلوں میں راج کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



