Bharat Express

Ramarathnam Sankaran Passes Away: مشہور اداکار اور ڈائریکٹر نے دنیا کو کہا الوداع، اداکار کی رحلت سے غم میں ڈوبے فینس

مشہوراداکارہ اور ڈائریکٹر نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ رام رتنم شنکرن نے 92 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا ہ۔ رام رتنم شنکرن کے انتقال سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ فینس بھی اداکار کے جانے سے کافی مایوس ہیں۔

مشہور ائریکٹر نے دنیا کو الوداع کہا۔

Ramarathnam Sankaran Passes Away: ان دنوں ہندوستانی فلم انڈسٹری پر جیسے گرہن سا لگ گیا ہو۔ آئے دن کسی نہ کسی بڑی ہستی کے انتقال کی خبرآرہی ہے۔ اس سے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ فینس میں بھی غم کی لہر ہے۔ اب مشہوراداکارہ اور ڈائریکٹر نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ رام رتنم شنکرن نے 92 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ رام رتنم شنکرن کے انتقال سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ فینس بھی اداکار کے جانے سے کافی مایوس ہیں۔

’مونا راگم‘ میں نبھایا تھا اہم کردار

واضح رہے کہ رام رتنم شنکرن خاص طور پرتمل اورتیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھاتے تھے۔ ساؤتھ میں ان کی بڑی فین فالوئنگ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شنکرن اداکار جوار سیتا رمن کے چچا زاد بھائی تھے۔ اپنی اداکاری سے وہ ہرکسی کو اپنا دیوانہ بنا لیتے تھے۔ رام رتنم شنکرن نے منی رتنم کی ہدایت کاری میں  ’مونا راگم‘ میں ریوتی کے والد کا کردار نبھایا تھا، جس کے لئے انہیں آج بھی جانا جاتا ہے۔ اس کردار سے ان کو بے حد مقبولیت ملی۔

ان فلموں میں کیا کام

اتنا ہی نہیں بلکہ رام رتنم نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے امرن(Amaran)، چنا گونڈر(Chinna Gounder)، ساتھی لیلاوتی(Sathi Leelavathi)، کدھل کوٹئی (Kadhal Kottai)، اورو کیدین ڈائری (Oru Kaidhiyin Diary) اور پتھی پونم نمبر ودو (Pathimoonam Number Veedu) جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

فلموں کی ہدایت کاری بھی کرتے تھے رام رتنم

فلموں میں اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ رام رتنم نے ویلوم میلم تھنائی، کماری پینن الاتھلے جیسی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ مشہور ہدایت کار بھارتی راجا نے اپنے سوشل میڈیا پر رام رتنم کے انتقال پررنج وغم کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ میرے استاد، ڈائریکٹری شری کا انتقال۔ رتنم شنکرن سرکی خبرسن کربہت افسوس ہوتا  ہے۔ ان کی فیملی سے میری گہری تعزیت ہے، جو اسے یاد کررہے ہوں گے۔ رام رتنم کے انتقال سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔

   -بھارت ایکسپریس