Bharat Express DD Free Dish

Sonakshi Sinha Pregnant: سوناکشی سنہا نے اسٹاگرام پر شیئر کی مضحکہ خیز پوسٹ، تاریخ میں سب سے طویل حاملہ کا ولڈ ریکارڈ میرے نام

 سوناکشی سنہا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا، “انسانی تاریخ میں سب سے طویل حمل کا عالمی ریکارڈ ہولڈر (ہمارے پیارے اور انتہائی ذہین میڈیا کے مطابق 16 ماہ اور اس سے زیادہ)،

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کبھی وہ اپنے اوٹ پٹانگ انداز سے توجہ مبذول کر لیتی ہیں اور کبھی ان کے اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کے درمیان محبت کی کیمسٹری لوگوں کافی پسند آتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک بار پھر اداکارہ کے ساتھ ہوا ہے، جب اس جوڑے کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کافی عرصے سے سوناکشی کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اداکارہ اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی رمیش تورانی کے ساتھ دیوالی پارٹی میں شرکت کی ، وہاں سے
ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس نے قیاس آرائیوں کو نئی اڑان دی ہے۔

 جانئے کیا تھا وائرل ویڈیو ؟

 وائرل ویڈیو میں جب جوڑا پاپارازی کے ساتھ تصویر لئے رہے تھے تو اداکارہ کے شوہر ظہیر پیار سے ان کے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ اس سے وہاں موجود سبھی، اور خود سوناکشی بھی ہنس پڑیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور لوگ یقین کرنے لگے
کہ اداکارہ واقعی حاملہ ہیں۔ اب اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے اور لوگوں کے مختلف ردعمل اور تبصرے سننے کے بعد سوناکشی نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی، جسے سن کر آپ ہنس پڑیں گے۔

سوناکشی سنہا نے مضحکہ خیز کیپشن کیا شیئر

 سوناکشی سنہا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا، “انسانی تاریخ میں سب سے طویل حمل کا عالمی ریکارڈ ہولڈر (ہمارے پیارے اور انتہائی ذہین میڈیا کے مطابق 16 ماہ اور اس سے زیادہ)، یہ سب صرف اس لئے کیوں کہ میں نے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر پوز دیا تھا۔ ہمارا ردعمل دیکھنے کے لیے آخری سلائیڈتک جائیں اور ہمارا ریکشن … پھر اس دیوالی بس چمکتے رہیں ۔” سوناکشی کا کیپشن پڑھنے کے بعد لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں اور ہنسی نہیں روک پا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

ان کی آنے والی فلمیں

 کام کے بارے میں اگر ہم بات کریں تو سوناکشی جلد ہی تیلگو فلم “جٹادھرا” میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 7 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ان کا کردار کافی منفرد اور دم دار  بتایا جا رہا ہے ،جس نے مداحوں میں کافی خوشی کا ماحول  بنادیا ہے۔ بالی ووڈ  اداکارہ سوناکشی نے 23 جون 2024 کو ظہیر اقبال سے شادی کی۔ ان کی شادی ایک بہت ہی نجی انداز میں ہوئی تھی، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ یہ دونوں اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اکثر انسٹاگرام پر تفریحی ریلیز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read