Bharat Express DD Free Dish

کینسر کے علاج کے دوران جذباتی ہوئیں دیپیکا، اسپتال میں چھلک گئے آنسو، کہا- ’’ابھی بہت لڑنا ہے‘‘

 دیپیکا ککڑ کینسر سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ دیپیکا پوری ہمت سے اس سے لڑ رہی ہیں۔ اب وہ تھوڑا جذباتی بھی ہوگئیں۔ انفیوژن کے بعد دیپیکا نے کہا کہ انہیں ذہنی طور پر دباو محسوس ہو رہا ہے۔

ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑابراہیم کو لیورکینسر ہے۔ ان کی دو سرجری ہوچکی ہے اوراب انفیوژن ہوچکے ہیں اورتیسرے کے دوران وہ کافی جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن اس سے لڑنا ہے۔ شعیب ابراہیم نے یوٹیوب پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دیپیکا کولے کراسپتال آئے ہیں۔ ان کا تیسرا انفیوژن ہے۔ دیپیکا نے پہلے ٹسٹ کروائے اور پھراس کے بعد انفیوژن ہوا۔

انفیوژن کے بعد شعیب ابراہیم نے دیپیکا سے پوچھا کہ کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ اس پردیپیکا نے کہا- ’’آج بہت دنوں بعد میں بھاری محسوس ہو رہا ہے۔ ایموشنلی ہیوی لگ رہا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم پبلک فیگرہیں تو ہماری چیز جیسی بھی ہے چھوٹی ہے، بڑی ہے، سامنے آجاتی ہے۔ بہت لوگوں کی نہیں آپاتی ہے۔ بہت لوگ ہیں جومیرے جتنا پریشان ہیں۔ مجھ سے کم ہیں اورمجھ سے بہت زیادہ پریشانی جھیل رہے ہیں۔ ان کی پریشانی کے سامنے میری پریشانی کچھ نہیں ہوگی۔ میں صرف اتنا بولوں گی کہ ہمیں بہت ہمت رکھنی ہے۔ بہت لڑنا ہے، بہت مشکل ہے اورہردن کی نئی پریشانی کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ جسم لڑرہا ہے۔ ذہن لڑرہا ہے۔ قوت ارادی لڑ رہی ہے، لیکن ہمیں لڑنا ہے۔ ہمارے بچوں کے لئے۔ ہمارے پیچھے گولی مارنے والے شخص کے لئے (شعیب)، میرے لئے۔ ہمیں صرف لڑنا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’جب آپ اس دور سے گزرتے ہو تو آپ اپنے آس پاس نوٹس کرتے ہیں۔ تو جب بھی میری نظرایسی کسی مریض پر پڑتی ہیں، جنہیں دیکھ کرمیں سمجھ پاتی ہوں کہ اتنا کیمو چل رہا ہے۔ میں ان کے لئے دعا بھی کرتی ہوں اوران سے ہمت بھی لیتی ہوں۔ وہ بھی لگے ہوئے ہیں ہماری طرح۔ ہمیں بس ایک دوسرے کی ہمت بننا ہے، بغیرایک دوسرے کو جانے۔‘‘

 

انفیوژن کے بعد دیپیکا اورشعیب ڈنر کے لئے گئے۔ وہیں انہوں نے بیٹے روحان کو بھی بلا لیا۔ دیپیکا کی ماں بھی ان کے ساتھ تھی۔ شعیب نے بتایا کہ دیپیکا کے اس مشکل دور میں ان کا بیٹا روحان بہت ایڈجسٹ کررہا ہے۔ وہ اپنی ماں کو بہت یاد بھی کرتا ہے۔

شعیب کے والد کی طبیعت ہوئی تھی خراب

واضح رہے کہ شعیب ابراہیم اور دیپیکا کے لئے یہ مشکل دور ہے۔ کچھ وقت پہلے شعیب کے والد کی بھی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ انہیں برین ہیمریج  ہوا تھا۔ وہ کافی وقت تک اسپتال میں رہے تھے۔ اب کچھ وقت پہلے ہی وہ واپس گھرآئے ہیں۔ وہ پوری طرح سے بیڈ ریسٹ پرہیں۔ وہیں دیپیکا ککڑ کی ماں کو بھی انفیکشن ہوگیا تھا۔ وہ بھی کچھ دن اسپتال میں رہی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read