آئٹم سانگ میں ڈانس کرنے والے پہلے اداکار ہیں شاہ رخ خان۔ (Image Source :imdb)
Shahrukh Khan Item Song: بالی ووڈ کے مشہوراداکار شاہ رخ خان بڑے پردے پرتین دہائی سے راج کر رہے ہیں۔ چھوٹے پردے سے اپنی اداکاری کیریئرکی شروعات کرنے والے شاہ رخ خان آج بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ سال 1992 میں آئی فلم ‘دیوانہ’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے کے بعد انہوں نے کبھی پیھے مڑکرنہیں دیکھا۔
شاہ رخ خان نے اپنے کامیاب اورلمبے کیریئرمیں کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے۔ بڑے پردے پر اداکار آئٹم سانگ میں بھی نظرآچکے ہیں۔ یہ بات بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان مین اسٹریم کے فنکاروں میں آئٹم سانگ کرنے والے پہلے اداکارہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سال 2005 میں کیا تھا۔
بالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں ہمیشہ سے ہی گانوں کا بھی اہم رول رہا ہے۔ کئی فلموں میں خصوصی گانے بھی دیکھے گئے ہیں، جنہیں آئٹم سانگ کے طورپرجانا جاتا ہے۔ سال 2005 میں آئی فلم ‘کال’ میں بھی آئٹم سانگ تھا۔ اس فلم میں اجے دیوگن، وویک اوبرائے، جان ابراہم، ایشا دیول اورلارا دتہ جیسے فنکار نظرآئے تھے۔
View this post on Instagram
اس فلم سے شاہ رخ خان کا بھی خاص رشتہ ہے۔ وہ اس کے پرموشنل سانگ میں ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ ناچتے ہوئے نظرآئے تھے۔ گانے کا نام تھا ‘کال دھمال’۔ اسے کنال گانجا والا نے گایا تھا۔ اس دور میں شاہ رخ خان اور ملائیکہ اروڑہ کا یہ گانا کافی سرخیوں میں رہا تھا۔
کرن جوہرکے لئے بغیر پیسے شاہ رخ خان نے کیا ڈانس
واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ‘کال’ کی تعمیرشاہ رخ خان اورکرن جوہرنے مل کرکی تھی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے شاہ رخ خان نے کوئی فیس نہیں لی تھی۔ اپنے جگری دوست کرن جوہرکے لئے انہوں نے بغیر پیسوں کے ڈانس کیا تھا۔
View this post on Instagram
آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آرکو چیئر کرتے نظرآئے شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے جم کرانڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا لطف اٹھایا ہے۔ اس لیگ کا حصہ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس بھی ہے۔ کے کے آرآئی پی ایل 2024 کی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔ 26 مئی کو چنئی میں آئی پی ایل 2024 کے بڑے مقابلے میں کے کے آرنے سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے دی۔
View this post on Instagram
بگڑگئی تھی شاہ رخ خان کی طبیعت، اسپتال میں ہوئے تھے داخل
حال ہی میں شاہ رخ خان احمد آباد میں تھے، جہاں وہ اپنی ٹیم کو چیئرکرنے کے لئے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ اسی درمیان خبرآئی تھی کہ اچانک سے شاہ رخ خان کی طبعیت خراب ہوگئی۔ انہیں احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ جلد ہی اداکارکواسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔