Bharat Express

Shah Rukh Khan Health Update: شاہ رخ خان کی طبعیت میں سدھار، منیجر پوجا ددلانی نے دیا اپڈیٹ

آئی پی ایل ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان بدھ کے روز گرمی برداشت نہیں کرپائے۔ ڈی ہائیڈریشن کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق منیجر پوجا ددلانی نے ہیلتھ اپڈیٹ دیا ہے۔

Shah Rukh Khan Health Update: سپراسٹار شاہ رخ خان دوسرے دن بھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی منیجرپوجا ددلانی نے ان کا ہیلتھ اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔ کنگ خان کی منیجرنے سوشل میڈیا پرپوسٹ کرتے ہوئے ان کی طبیعت کا حال بتایا ہے۔ پوجا ددلانی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا- ”مسٹرخان کے فینس اور ویل ویشرس کو بتادوں کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔ آپ کے پیار، آپ کی دعاؤں اورآپ کی تشویش کےلئے بہت شکریہ۔”

ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے خراب ہوئی طبیعت

واضح رہے کہ کل یعنی 22 مئی، 2024 کو شاہ رخ خان کی ہیٹ اسٹروک کے سبب طبیعت بگڑگئی تھی اور ڈی ہائیڈریشن کے سبب انہیں احمدآباد کے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا۔ وہ تقریباً دوپہر ایک بجے شہر کے کیڈی اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جس کے بعد شام تک اہلیہ گوری خان بھی اسپتال پہنچی تھیں۔

جوہی چاؤلہ نے بھی دیا تھا ہیلتھ اپڈیٹ

اداکارہ جوہی خان بھی اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ شاہ رخ خان کا حال جاننے اسپتال گئی تھیں۔ نیوز18 سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کنگ خان کا ہیلتھ اپڈیٹ بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی طبیعت کل رات ٹھیک نہیں تھی، لیکن ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور آج شام وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ خدا کی مرضی ہوئی تو وہ جلد ہی اٹھ کھڑے ہوں گے اور ویکنٹ میں اسٹینڈ میں ٹیم کو چیئراپ کریں گے، جب ہم فائنل کھیلیں گے۔

اپنی آئی پی ایل ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے تھے کنگ خان

21 مئی، 2024 کو احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کوالیفائرایک کا میچ کھیلا گیا تھا۔ ایسے میں شاہ رخ خان اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کوسپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ انہیں بیٹے ابرام اوربیٹی سہانا خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔