Bharat Express DD Free Dish

Shabana Azmi Dharmendra Kissing Secen: دھرمیندر کے ساتھ کسنگ سین پر شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر توڑی خاموشی، کہی یہ بڑی بات

Shabana Azmi Dharmendra Kissing Secen: حال میں شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر کے ساتھ اپنے کسنگ سین سے متعلق ردعمل ظاہرکیا۔ اداکارہ نے بتایا ان کے پاس پیغام آجا رہے ہیں۔

Shabana Azmi Dharmendra Kissing Scene: رنویرسنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ’راکی اوررانی کی پریم کہانی‘ کروڑ کا بزنس کرچکی ہے، لیکن فلم ابھی بھی شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کے کسنگ سین سے متعلق سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اس سین سے متعلق اب تک گلوکارجاوید اختر اور ہیما مالنی کا ردعمل بھی آچکا ہے۔ اس سے پہلے خود شبانہ اعظمی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا ’دھرمیندر جیسے خوبصورت شخص کو کون کس نہیں کرنا چاہے گا۔‘

ایسے میں ایک بار پھر شبانہ اعظمی نے اس معاملے میں اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بت سے پیغام آرہے ہیں، جو ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ شبانہ اعظمی نے بتایا کہ ان کے اوردھرمیندر کی عشق کی کہانی ’راکی اوررانی کی پریم کہانی‘ میں ان کی رومانٹک کیمسٹری کو اچھا ردعمل مل رہا ہے۔

شبانہ اعظمی نے کہی اپنی دل کی بات

وہیں بالی ووڈ کے عظیم اداکارہ نے ایک نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ رنویرسنگھ اورعالیہ بھٹ کی اس رومانٹک فلم میں دو سینئرکرداروں کے درمیان ایک رومانٹک کہانی دکھانا فلم پروڈیوسرکرن جوہرکے لئے بڑا ’خطرہ‘ بھرا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read