Bharat Express

Ameesha Patel Warrant Issue: اداکارہ امیشا پٹیل ہوسکتی ہیں گرفتار، رانچی کورٹ نے جاری کیا وارنٹ، معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

Ameesha Patel: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف رانچی کی ایک عدالت نے ورانٹ جاری کردیا ہے۔ اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کے خلاف دھوکہ دہی اور چیک باونس سمیت کئی الزام میں معاملہ درج ہے۔

امیشا پٹیل نے رانچی کی عدالت میں سرینڈر کردیا ہے۔ (فائل فوٹو)

Ameesha Patel Warrant Issue: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل سے متعلق بڑی خبرآرہی ہے۔ ’گدر2‘ اداکارہ مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دراصل، رانچی کی ایک سول کورٹ نے امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کنال کے خلاف دھوکہ دہی اور چیک باونس معاملے میں جمعرات کو وارنٹ جاری کیا ہے۔ شکایت درج کرانے والے اجے کمار سنگھ جھارکھنڈ کے فلم ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ہی امیشا پٹیل اور ان کے پارٹنر کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔

15 اپریل کو ہوگی معاملے کی آئندہ سماعت

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، رانچی کی سول کورٹ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ سمن کے باوجود نہ تو امیشا پٹیل اور نہ ہی ان کے وکیل اپنا موقف رکھنے کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔ وہیں اب معاملے کی آئندہ سماعت کے لئے 15 اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ

رانچی ضلع کے ہرمو باشندہ اجے کمار سنگھ نے اداکارہ امیشا اور ان کے بزنس مین پارٹنر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرایا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق، امیشا پٹیل نے انہیں دیسی میجک نام کی ایک فلم میں پیسہ لگانے کے لئے مدعو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے فلم کی میکنگ اور پرموشن کے لئے امیشا پٹیل کے بینک اکاونٹ میں 2.5 کروڑ روپئے ٹرانسفر کئے تھے۔ شکایت کنندہ کے مطابق، فلم کی شوٹنگ 2013 میں شروع ہوگئی تھی، لیکن یہ فلم اب تک پوری نہیں ہو پائی ہے۔ اسی وجہ سے اجے کمار سنگھ نے اپنے پیسے واپس مانگے ہیں کیونکہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر نے انہیں بھروسہ دیا تھا کہ وہ فلم کے پورا ہونے کے بعد ان کے پیسے سود سمیت واپس کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ موت کے معاملے میں ملزم سمر سنگھ گرفتار، یوپی پولیس نے جاری کیا تھا لُک آوٹ نوٹس

شکایت کنندہ نے مزید بتایا کہ بار بار تاخیر کے بعد امیشا پٹیل نے انہیں اکتوبر 2018 میں 2.5 کروڑ روپئے اور 50 لاکھ روپئے کے دو چیک دیئے تھے، جو باونس ہوگئے۔ اسی کے خلاف سی آرپی سی کی دفعہ 420 اور 120 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read