Bharat Express

Naseem Shah On Wedding With Urvashi Rautela: اروشی روتیلا پر فدا ہوئے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ، کہا- ‘دلہن تیار ہے تو میں شادی کرلوں گا’

 پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ اگر اروشی روتیلا تیار ہیں تو وہ ان سے شادی کرلیں گے۔ نسیم شاہ نے 15 فروری کو اپنا 20 واں برتھ ڈے سیلبریٹ کیا تھا۔

اروشی روتیلا سے شادی کرنے کے لئے تیار ہیں پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ۔ (Image- Urvashi Rautela-Naseem Shah Instagram)

Naseem Shah On Wedding With Urvashi Rautela: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنی پرسنل لائف سے متعلق ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کا نام ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ جڑچکا ہے۔ کچھ وقت پہلے اروشی روتیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو الگ انداز میں برتھ ڈے وش کیا تھا، جس کے بعد ان کی اور نسیم شاہ کے لنک اَپ کی خبریں اڑنے لگیں۔ اب نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اروشی روتیلا کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

اروشی روتیلا سے شادی کرنے کے لئے تیار ہیں نسیم شاہ

ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ سے اروشی روتیلا کے ساتھ شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا، ‘اگر میں پیغام دوں گا تو آپ لوگ وائرل کردیں گے۔’ اس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ اگر تیار ہے دلہن تو میں شادی کرلوں گا۔ نسیم شاہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔

اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کو کیا تھا برتھ ڈے وش

نسیم شاہ نے 15 فروری کو اپنا 20 واں برتھ ڈے سیلبریٹ کیا تھا۔ اس دوران کرکٹر نے اپنے کوئٹہ گلیڈیئیٹرس ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ کیک کاٹ کر یوم پیدائش منایا تھا۔ جب نسیم شاہ نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی شادی سے متعلق تبصرہ کیا، تو اروشی روتیلا نے کمنٹ سیکشن میں انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دے دی۔ اروشی روتیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے نسیم شاہ۔ ڈی ایس پی رینک سے سرفراز ہونے پر مبارکباد۔’ وہیں نسیم شاہ نے بھی اروشی روتیلا کے گریٹی ٹیوڈ پر جواب دیا اور کمنٹ میں لکھا،  ‘شکریہ۔’

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اروشی روتیلا کا ورک فرنٹ

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اروشی روتیلا ساوتھ فلم میں نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے سپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ کام کیا تھا۔ فلم میں انہوں نے ایک آئٹم نمبر پراپنے دھماکہ خیز ڈانس پرفارمنس سے فینس کا دل جیت لیا تھا۔ اب اروشی روتیلا، رندیپ ہڈا کے ساتھ ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں نظرآئیں گی۔

-بھارت ایکسپریس