ہیما مالنی اور نوازالدین صدیقی۔
Nawazuddin Siddiqui: نوازالدین صدیقی کا شمار آج بالی ووڈ کے ٹاپ فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ایک وقت تھا جب نوازالدین صدیقی کو فلموں میں چھوٹے موٹے رول بھی نہیں ملتے تھے اور آج وہ فلموں میں کبھی ویلین تو کبھی لیڈ رول کر رہے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز 1999 میں فلم ’سرفروش‘ سے کیا تھا۔ رول اتنا چھوٹا تھا کہ کوئی انہیں پہچان بھی نہیں پایا۔ نوازالدین صدیقی نے 14 سال تک فلم انڈسٹری میں جدوجہد کی اور پھر ان کی قسمت چمک گئی۔ نوازالدین صدیقی جدوجہد کے دنوں میں جب بھی اپنے گاؤں جاتے تھے تولوگ ان سے طرح طرح کے سوال پوچھتے تھے۔ ایک بارلوگوں نے اداکار سے پوچھا تھا کہ کیا ہیما مالنی 500 روپئے کا نوٹ چلم میں ڈال کر پیتی ہیں؟
نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی فلم ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر نوازالدین صدیقی نے ہیما مالنی سے متعلق اپنے گاؤں کا ایک قصہ سنایا۔ نوازالدین صدیقی اترپردیش کے بڈھانہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرمیں کئی فلموں میں جونیئرآرٹسٹ کا رول پلے کیا۔ فلم ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ میں نوازالدین صدیقی بھی جونیئر آرٹسٹ کے رول میں ہیں۔
نوازالدین نے سنائی گاؤں کی کہانی
نوازالدین صدیقی سے ’ٹیکو ویڈس شیرو‘ کی لانچنگ کے دوران پوچھا گیا کہ کیا فلم میں ان کے اور ان کے کردار میں کوئی مساوات ہے۔ تو انہوں نے جواب میں کہا، ’’میں اس میں ایک جونیئر فنکار کا کردار نبھا رہا ہوں، لیکن اس کردار اور میرے ان دنوں میں کافی مساوات ہے، جب میں ایک جونیئرفنکار کے طور پرچھوٹے کردار کے لئے کوشش کر رہا تھا، میں جب بھی اپنے گاؤں جاتا تھا تو لوگ پوچھتے تھے کہ اداکار کے معاملے میں بھائی کہاں تک آگے بڑھ گئے ہیں؟ تو میں کہتا تھا کہ کام چل رہا ہے، لیکن بہت دنوں سے کام نہیں ملا۔‘‘
500 کا نوٹ حقہ میں ڈال کر پیتی ہیں ہیما مالنی؟
نوازالدین صدیقی نے مزید کہا، جب میں اگلی بارگیا تو مجھ سے پھر وہی سوال کیا گیا۔ میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اس کے بعد میں پانچ سال تک اپنے گاؤں نہیں گیا۔ لیکن جب وہ جاتا تھا توبہت بے چین رہتا تھا۔ یہ جاننے کے لئے کہ کیا فلموں میں ریئل کسنگ سین ہوتے ہیں؟ ایک بار ایک شخص نے پوچھا، کیا یہ سچ ہے کہ ہیما مالنی 500 کے نوٹ کو چلم یا حقہ میں ڈال کر حقہ پیتی ہیں؟ ایسی کئی یادگار باتیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔