Bharat Express DD Free Dish

Mia Khalifa On Lebanon Bombing: لبنان بمباری دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کرروئیں میا خلیفہ، کہا- میرے ہی ٹیکس کے پیسوں سے میرے وطن کوکیا جا رہا ہے تباہ

میا خلیفہ نے آنسوبہاتے ہوئے امریکی حکومت پرشدید الزام عائد کرتے ہوئے اسے پاگل پن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں کئی دہائیوں سے نسل کشی ہورہی ہے، لیکن پچھلے تین چار سالوں میں یہ اوربھی خطرناک ہوگیا ہے۔

Mia Khalifa On Lebanon Bombing: لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پربمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ لبنان میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پربات کرتے ہوئے میا خلیفہ جذباتی ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے میرے اپنے ملک پربمباری کی جا رہی ہے۔ میا خلیفہ نے آنسوبہاتے ہوئے امریکی حکومت پرشدید الزام عائد کرتے ہوئے اسے پاگل پن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں کئی دہائیوں سے نسل کشی ہورہی ہے، لیکن پچھلے تین چارسالوں میں یہ اوربھی ہولناک ہوگئی ہے۔

دہائیوں سے ہو رہا ہے قتل عام

میا خلیفہ نے اسرائیل پراسکولوں اوراسپتالوں پرحملے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں صرف 10 منٹ میں 160 سے زائد فضائی حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں، اسپتالوں اوریہاں تک کہ قبرستانوں کوبھی نشانہ بنایا گیا، جہاں جنازے ہورہے تھے۔ وہ جنگ بندی کے باوجود شہریوں پران حملوں کی وضاحت کرنے سے قاصرہے۔

ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک پرحملہ

اداکارہ میا خلیفہ نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں اسے کیسے قبول کروں کہ میرے ہی ٹیکس کے پیسے سے میرے ہی وطن پراس طرح کے حملے ہو رہے ہیں۔ اداکارہ میا خلیفہ نے لبنان پرحملوں کوخوفناک اورپاگل پن قراردیا۔ انہوں نے کہا، “ایک طرف، ہم چاند پررہنے کے امکانات تلاش کررہے ہیں، تو دوسری طرف، ہم ایک دوسرے پربمباری کررہے ہیں۔ یہ خوفناک اورپاگل پن ہے۔”

یہ دیکھنا دردناک ہے: میا خلیفہ

میا خلیفہ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اپنی آنکھوں کے سامنے ایک ملک کے ساتھ ایسا ہوتے دیکھا ہے اور اب ہم کھل کربغیرکسی جھجھک کے ایک خودمختارملک کے ساتھ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ آخریہ سب کب کافی ہوگا اورکب رکے گا؟” لبنانی-اریکی اداکارہ نے لبنان کے لوگوں کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے اسے دردناک بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دل اس وقت لبنان کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read