Bharat Express

Katrina Kaif 20 Years In Bollywood: کٹرینہ کیف کے بالی ووڈ میں پورے ہوئے 20 سال، شوہر وکی کوشل نے کہا- ‘وہ انسپائرنگ اور فائٹر ہیں’

Vicky Kaushal On Katrina Kaif: کٹرینہ کیف کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہونے کو وکی کوشل نے انسپائرنگ بتایا ہے۔ اداکار نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائٹر ہیں۔

کٹرینہ کیف نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 20 سال مکمل کر لئے ہیں۔ ان کے شوہر وکی کوشل نے کٹرینہ کیف کو انسپائرنگ بتایا ہے۔

Katrina Kaif 20 Years In Bollywood: کٹرینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ کٹرینہ کیف نے اپنی محنت اور زبردست اداکاری کی بدولت ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ کٹرینہ کیف نے اپنے کیریئرکا آغاز 2003 میں فلم ”بوم“ سے کیا تھا۔ اس کے کچھ سال بعد 2005 میں ڈیوڈ دھون کی رومانٹک کامیڈی ”میں نے پیارکیوں کیا؟“ سے انہوں نے کامیابی کی طرف قدم بڑھایا۔ اس کے بعد ان کے کیریئر کا گراف اوپرچڑھتا چلا گیا اور انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دیں۔ کٹرینہ کیف کو اب بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں۔ کٹرینہ کیف کے انڈسٹری میں دو دہائی پورے کرنے پر حال ہی میں ان کے شوہر وکی جین کوشل نے اپنے جذبات کا اظہارکیا

وکی کوشل نے کٹرینہ کیف کے لئے کہی یہ بڑی بات

وکی کوشل نے حال ہی میں ”دی انڈین ایکسپریس“ کو دیئے انٹرویو میں اپنی فیملی لائف کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کٹرینہ کیف سے شادی کے بعد یہ سب کیسے بدل گیا۔ کیٹرینہ کیف کے بالی ووڈ میں 20 سال پورے کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہ ان کی ترغیب ہیں۔ وکی کوشل نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت انسپائرنگ ہے۔ اب انہیں بہت زیادہ جاننا حقیقت میں ترغیب دینے والا ہے۔ اب میں انہیں ایک انسان کے طور پر جانتا ہوں اور وہ ایک ریئل فائٹر ہیں۔ خاص طور پر اس وقت، جب چیزیں اس کے فیورمیں کم نہیں کر رہی ہوں۔ وہ آگے بڑھنے والی ہے۔ میں ان سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔“

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

 کٹرینہ کیف کو اسٹار قرار دیا

اداکار نے کٹرینہ کیف کو اسٹار بتاتے ہوئے مزید کہا، ”میری سوچ بہت الگ ہے۔ میں زیادہ سکون سے رہنے والا انسان ہوں۔ میں کہتا ہوں، ”آرام کرو، ہوجائے گا“، لیکن وہ ایک فائٹرکی طرح ہے۔ وہ اس کے لئے جاتی ہے۔ وہ اس پر اٹیک کرتی ہے۔ مجھے احساس ہوا ہے کہ وہ کیسی ہیں اور گزشتہ 20 سالوں میں انہوں نے اپنے لئے جو حاصل کیا ہے، وہ ان کریڈیئیبل ہے۔ وہ کہاں سے آئی اور پھر یہاں رہنا خود کو ڈھالنا، یہ غیریقینی ہے۔ وہ یقیناً ایک اسٹار ہیں۔“

سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ میں نظرآئیں گی کٹرینہ

کٹرینہ کیف آخری بار بڑے پردے پر سپرنیچرل کامیڈی فلم ”فون بھوت“ میں نظرآئی تھیں۔ اب وہ جلد ہی سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ میں اور اس کے بعد اداکار وجے سیتوپتی کے ساتھ تھریلرفلم ’میری کرسمس‘ میں دکھائی دیں گی۔ وہیں وکی کوشل کی کامیڈی-ڈراما فلم ’دی گریٹ انڈین فیملی‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ جلد ہی سیم بہادر‘ میں نظرآئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔