Bharat Express

Kareena Kapoor and Hrithik Roshan were Reportedly in a Relationship: اس شادی شدہ اداکار کی دیوانی ہوگئی تھیں کرینہ کپور! ایسے ٹوٹا تھا یہ رشتہ

کرینہ کپور خان کا نام ان کے کیریئر کے آغاز میں ایک شادی شدہ اداکار کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بات اتنی بڑھ گئی تھی کہ اداکار کی فیملی کو بیچ میں ہی مداخلت کرنی پڑی تھی۔

کرینہ کپور خان۔ (فائل فوٹو)

کرینہ کپور خان نے سال 2000 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ ‘رفیوجی’ فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ فلم تو کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی، لیکن کرینہ کپور خان کو ایک کے بعد ایک کئی فلمیں مسلسل آفردیتی تھیں۔ کرینہ کپور خان نے اس دوران رتک روشن کے ساتھ کئی فلمیں کی تھی۔ ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ‘مجھ سے دوستی کروگے’، ‘میں پریم کی دیوانی ہوں’، ‘یادیں’ جیسی فلموں میں دونوں ساتھ نظرآئے تھے۔ لوگوں کو ان کی کیمسٹری بھی خوب پسند آتی تھی۔

کرینہ-رتک کے افیئر کی بات آئی سامنے

اس وقت ایسی خبریں آئی تھیں کہ کرینہ کپور اور رتک روشن کے درمیان افیئر چل رہا ہے۔ کرینہ کپور، رتک روشن کی دیوانی ہوگئی تھیں اور شادی شدہ ہونے کے باوجود رتک روشن کو کرینہ کپور خان کے لئے فیلنگس آگئی تھیں۔ بات اتنی آگے بڑھ گئی تھی کہ رتک روشن کی فیملی کو دونوں کے درمیان آکرانہیں الگ کرنا پڑا تھا۔

رتک روشن نے کیا کہا؟

اس وقت رتک روشن نے ٹیلی چکرکو دیئے انٹرویومیں ان باتوں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”یہ سب بے کار خبریں ہیں۔ مجھے خود کے لئے برا نہیں لگتا، لیکن ان کے لئے لگتا ہے۔ وہ بہت پیاری (سوئٹ) لڑکی ہیں۔ انہیں میڈیا میں غلط دکھایا جاتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:  آفتاب شیوداسانی نے ایک ہی لڑکی سے دوبار کی شادی، فلموں سے دور رہ کر بھی کروڑوں کماتا ہے یہ فلاپ اداکار

کرینہ کپور نے بھی دی تھی صفائی

اس بارے میں کرینہ کپورنے بھی فلم فیئرکو دیئے انٹرویو میں ان خبروں کو بے بنیاد بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ”نہ میں کسی شادی شدہ آدمی کی دیوانی ہوں اور نہ ہی میرا افیئر ہے۔ آپ پروڈیوسرس، ڈائریکٹراورڈسٹریبیوٹرس سے پوچھئے کہ کیوں وہ لوگ مجھے اوررتک روشن کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ ہم ہاٹ پیئرہیں۔”

 بھارت ایکسپریس۔