Bharat Express

Aftab Shivdasani Birthday: آفتاب شیوداسانی نے ایک ہی لڑکی سے دوبار کی شادی، فلموں سے دور رہ کر بھی کروڑوں کماتا ہے یہ فلاپ اداکار

آفتاب بالی ووڈ کے کچھ ایسے فنکاروں میں سے ہیں، جو بچپن سے فلموں میں مسلسلس کام کر رہے ہیں، مگر انہیں وہ پہچان نہیں مل سکی، جس کے وہ حقدار تھے۔

آفتاب شیوداسانی آج 44 سال کے ہوگئے ہیں۔

Aftab Shivdasani Birthday: بالی ووڈ اداکار شیوداسانی آج 44 سال کے ہوگئے ہیں۔ آفتاب لمبے وقت سے بڑے پردے سے دور ہیں۔ حالانہ ان کا اسٹارڈم آج بھی پہلے جیسا ہی ہے۔ آفتاب شیوداسانی کے چاہنے والے لاکھوں میں ہیں، جو انہیں آج بھی اتنا ہی سپورٹ کرتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار آفتاب شیو داسانی کی پیدائش 25 جون 1978 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ آفتاب بالی ووڈ کے کچھ ایسے فنکاروں میں سے ہیں، جو بچپن سے فلموں میں مسلسل کام کر رہے ہیں، مگر انہیں وہ پہچان نہیں مل سکی، جس کے وہ حقدار تھے۔

آفتاب کو مل چکے ہیں کئی ایوارڈ

آفتاب سب سے پہلے انل کپور کی سپرہٹ فلم ’مسٹرانڈیا‘ میں نظرآئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 9 سال تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ’شہنشاہ‘ میں امیتابھ بچن کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’اول نمبر‘، ’چال باز‘ اور ’انسانیت‘  جیسی فلموں میں بھی نظرآئے۔ سال 1999 میں آفتاب شیوداسانی نے محض 19 سال کی عمر میں رام گوپال ورما کی فلم ’مست‘ میں لیڈ رول نبھاکر ڈیبیوکیا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ ارمیلا ماتونڈکر تھیں۔ فلم سپرہٹ رہی تھی،  اس کے بعد انہیں بیسٹ میل ڈیبیو اور موسٹ پرامیسنگ نیوکمر جیسے کئی ایوارڈ ملے۔

فلمی کیریئر میں نہیں ملی بہت زیادہ کامیابی

آفتاب کا فلمی کیریئر بھلے ہی کچھ خاص نہیں رہا ہو، لیکن وہ آج بھی رائل زندگی جیتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ آفتاب اداکاری سے دور رہے ہیں، لیکن پروڈکشن ہاوس اور دوسرے پروگراموں کے ذریعہ سالانہ 3 کروڑ روپئے تک کما لیتے ہیں۔ ان کی کل جائیداد 51 کروڑ روپئے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں ان کا خود کا عالیشان اپارٹمنٹ ہے۔ بات اگر گاڑیوں کی کریں تو آفتاب کے پاس آڈی آرایس 5 (1.09 کروڑ) اور بی ایم ڈبلیو ایکس 6 (1.22 کروڑو) ہیں۔

آفتاب نے برطانوی-ہندوستانی سے کی ہے شادی

آفتاب کی پرسنل لائف بھی کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ آفتاب نے 38 کی عمر میں بیوی نن دسانج سے ہی دوبارہ شادی کی تھی۔ ویسے تو آفتاب اورنن دسانج نے سال 2014 میں شادی کی تھی، لیکن آفتاب نے اپنی ہی بیوی سے دوسری بار سال 2017 میں شادی کی تھی۔ وہ بھی پورے دھوم دھام سے اور رائل انداز میں۔ آفتاب اور نن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ نن دسانج برطانوی-ہندوستانی ہیں۔ نن دسانج کبیر بیدی کی بیوی پروین دسانج کی بہن ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔