Bharat Express

Anjali Arora MMS Video Controversy: فرضی ایم ایم ایس لیک معاملے میں کچا بادام گرل انجلی نے اٹھایا بڑا قدم، جان کر رہ جائیں گے حیران

انجلی اروڑہ نے فرضی ایم ایم ایس ویڈیو معاملے میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انجلی نے خود اس خبرکو کنفرم کیا ہے۔

انجلی اروڑہ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ (Image Source: Anjali Arora Instagram)

Anjali Arora News: کچا بادام گرل کے نام سے مشہورانجلی اروڑہ مشہورسوشل میڈیا انفلواینسر ہیں۔ ان کی زبردست فین فالوئنگ ہے۔ حالانکہ انہیں کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سال انجلی کا ایک ویڈیولیک ہوا تھا، جس کے بعد انہیں کافی ٹرولنگ جھیلنی پڑی تھی، لیکن انجلی نے اس ویڈیوکو مورفڈ اورفرضی قراردیا تھا۔

انجلی نے درج کرائی ایف آئی آر

اب انجلی نے فرضی ایم ایم ایس لیک معاملے میں ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انجلی نے ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ اب معاملے کی جانچ شروع ہوگئی ہے۔ انجلی نے سوشل میڈیا پراس کی تصدیق بھی کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا- ”بھگوان (خدا) کے گھر دیر ہے اندھیرنہیں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

وہیں انجلی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ”ہاں یہ سچ ہے، لیکن میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ میری پی آرٹیم سے رابطہ کریں۔ وہ آپ کو پوری تفصیل دیں گے۔“ اس کے بعد انجلی کی پی آرٹیم نے بتایا، ”ہاں خبرسچ ہے۔ انجلی نے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں جانچ بھی شروع کردی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں:  Huma Qureshi Controversy: ہما قریشی کی ویب سیریز’مہارانی‘ پر کیوں ہو رہا ہے ہنگامہ؟ عمر عبداللہ نے اٹھائے سوال

انجلی اروڑہ کی ہے زبردست فین فالوئنگ

واضح رہے کہ انجلی اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پر 13 ملین فالورس ہیں۔ انجلی کے ریلس ویڈیو چھائے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انجلی نے کنگنا رانوت کے شو لاک اپ میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس شو کے دوران بھی وہ کافی خبروں میں رہی تھیں۔ شو میں منور فاروقی کے ساتھ ان کی اچھی بانڈنگ دیکھی گئی۔ انجلی کافی مقبول اسٹارہیں۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی ایک لگزری گھربھی خریدا تھا۔ انجلی نے سوشل میڈیا پر گھرکے افتتاحی تقریب کی تصاویربھی شیئرکی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، انجلی کے اس گھرکی قیمت 4 کروڑ روپئے ہے۔ انجلی نے اپنے گھرکی اندرونی جھلک دکھا دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read