Bharat Express

Huma Qureshi Controversy: ہما قریشی کی ویب سیریز’مہارانی‘ پر کیوں ہو رہا ہے ہنگامہ؟ عمر عبداللہ نے اٹھائے سوال

ہما قریشی کی سیریز ’مہارانی‘ اب تنازعہ میں آگئی ہیں۔ عمرعبداللہ کے وائرل ٹوئٹ کے بعد کافی ہنگامہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اسے جمہوریت کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔

ہما قریشی کی سیریز'مہارانی' سے متعلق تنازعہ ہوگیا ہے۔

Huma Qureshi Web Series Maharani Controversy: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو ان کے کام کے لئے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ہرکردار میں اداکارہ جان پھونکنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ چاہے کوئی بھی کردار کیوں نہ ہو ہما قریشی کو فٹ کرہی لیتی ہیں۔ اب تک انہیں سب سے زیادہ پیاران کی ویب سیریز ’مہارانی‘ کے لئے ملا ہے، لیکن اب اسی سیریز سے متعلق ایک بڑا تنازعہ ہوگیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جموں وکشمیر کی اسمبلی احاطے کے اندراس کی شوٹنگ سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔
ٹوئٹر پرہوا ہنگامہ

ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیراسمبلی احاطے میں شوٹنگ کی اجازت دینا بے حد شرمناک ہے۔ ایسے میں انہوں نے انتظامیہ کی مذمت کی  ہے۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے اس سیریز کی کئی ساری تصاویرشیئرکی ہیں۔ اسے شیئرکرتے ہوئے انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’مدرآف ڈیموکریسی‘ کا اصلی چہرہ، جہاں سبھی پارٹیز، ریلیجن، بیک گراونڈ اورجموں وکشمیرکے کچھ حصوں سے منتخب کئے گئے لوگوں کی نمائندگی بے حد اہم معاملوں پرقانون بناتے تھے، اب اداکارہ اوراداکاراسے ٹی وی ڈراما کے سیٹ کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔

عمرعبداللہ نے لگائی پھٹکار

عمرعبداللہ نے اپنی بات رکھتے ہوئے مزید لکھا، کتنی شرم کی بات ہے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے ذریعہ چلائی جا رہی حکومت نے جمہوریت کی علامت، جہاں وہ کبھی بیٹھتے تھے اوررول کرتے تھے، اسے اس مایوس کن صورتحال میں پہنچا دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کے پاس ایک فرضی سی ایم بی ہے، جو اس آفس سے آرہا ہے، جس پرمجھے 6 سال تک رہنے کا خصوصی اختیارملا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے۔ اب ان کا یہ ٹوئٹ خوب وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد ہما قریشی مصیبت میں پڑسکتی ہیں۔

ان فلموں سے مشہور ہوئیں ہما قریشی

اگراداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ہما قریشی آخری بار ‘Tarla’میں نظرآئی تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ‘Monica, O My Darling’ میں دمدار شاندارپرفارمنس دے کر فینس کا دل جیت لیا تھا۔ وہیں ‘Gangs of Wasseypur’ میں ان کے کردار کے لئے آج بھی اداکارہ کو ناظرین کا بھرپور پیارملتا ہے۔ لوگوں کو اس رول میں ہما قریشی ایمپریس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں، جلد ہی اب وہ ‘Pooja Meri Jaan’ میں نظرآنے والی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read