علی فضل نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جب اپنے قریبی لوگوں سے محبت کا اظہار کرنے کی بات آتی ہے تو میں اپنے جذبات کھل کر بیان نہیں کر پاتا۔ کئی بار میں سالگرہیں، خاندانی تقریبات اور دوستوں کی دعوتیں بھی بھول جاتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ مجھے لوگوں کی پرواہ نہیں، بلکہ میں اپنے کام، خوابوں اور سنیما کی دنیا میں اس قدر کھو جاتا ہوں کہ باقی چیزیں نظر انداز ہو جاتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ میری ایک بڑی خامی ہے، اسی لیے میں خود کو کامل انسان نہیں مانتا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں کم بیان کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ اپنے انداز میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اپنے خود کو خاص محسوس کریں۔ ان کے مطابق وہ اپنے قریبی لوگوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں ان کا ایک منفرد مقام ہے۔ علی فضل نے کہا کہ اگر کسی کو ان کی ضرورت ہو تو وہ ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور بعض اوقات صرف کسی کی بات توجہ سے سن لینا بھی محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔
اداکار نے اپنی نئی ویب سیریز ’راکھ‘کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات بھی بتائی
اداکار نے اپنی نئی ویب سیریز ’راکھ‘ کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنے کیریئر کا ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس پروجیکٹ کا حصہ بننا اور پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خوبصورت سفر رہا۔ اس سیریز نے مجھے خود کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع دیا۔ کئی بار ہمارے اردگرد کے لوگ اور ہمارے تجربات ہی ہمیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں سے روشناس کراتے ہیں، اور ‘راکھ’ بھی میرے لیے ایسا ہی ایک تجربہ ثابت ہوئی۔‘‘
علی فضل کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے
علی فضل کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداح ان کی بے باک اور ایماندارانہ باتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ اگر ان کی نئی ویب سیریز “راکھ” کی بات کی جائے تو یہ ایک کرائم تھرلر ہے، جس کی کہانی ایک حقیقی واقعے سے متاثر بتائی جاتی ہے۔ یہ سیریز گیتا اور سنجے چوپڑا کے مشہور اغوا اور قتل کے مقدمے پر مبنی ہے۔ اس میں علی فضل کے ساتھ سونالی بیندرے اور عامر بشیر بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ سیریز 12 جون کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



