Bharat Express

Who Will Take Care Of Son Agastya: ہاردک  پانڈیا کو اپنی 170 کروڑ کی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو  دینا ہوگا؟جانئے بیٹا اگستیہ کس کے پاس رہےگا؟

سوال اٹھ رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو اپنی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو دینا پڑے گا۔  قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے

ہاردک  پانڈیا کو اپنی 170 کروڑ کی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو  دینا ہوگا؟جانئے بیٹا اگستیہ کس کے پاس رہےگا؟

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کو طلاق دے دی ہے۔ ہاردک  پانڈیانے جمعرات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی بیوی سے  الگ ہونے  کا اعلان کیا۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور نتاشا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ہاردک کو اپنی 170 کروڑ روپے کی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو دینا ہو گا۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ہاردک پانڈیا اور اداکارہ ماڈل نتاشا کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔ نتاشا آئی پی ایل 2024 کے دوران کسی بھی میچ میں اسٹیڈیم نہیں پہنچی تھیں، جب کہ اس سے پہلے ہر سال نتاشا ہاردک اور ان کی ٹیم کو چیئرکرنے اسٹیڈیم پہنچتی تھیں۔ ہاردک  پانڈیانے اس بار نتاشا کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دی۔ ایسے میں یہ بات پہلے ہی واضح تھی کہ دونوں کے تعلقات خوش گوار نہیں ہیں۔
طلاق کے بعد بیٹا اگستیہ کس کے پاس رہےگا؟

نتاشا نے پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ نتاشا اسٹینکووچ نے لکھا ہے کہ وہ اور ہاردک  پانڈیااپنے بیٹے اگتسیہ کی کوپیرنٹنگ کریں گے۔ یعنی دونوں نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا مل کر بیٹے کی پرورش کریں گے۔ نتاشا اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے والدین کے گھر ہے۔

کیا ہاردک  پانڈیاکو اپنی جائیداد کا 70 فیصد دینا پڑے گا؟

اب جب کہ طلاق کا معاملہ صاف ہو گیا ہے، سوال اٹھ رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو اپنی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو دینا پڑے گا۔  قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ خبر بھی اس وقت سامنے آئی جب طلاق کی خبریں رپورٹس کے ذریعے سامنے آئیں۔ اب ایک بار پھر مداح سوشل میڈیا پر ایسی باتیں شیئر کر رہے ہیں۔  قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  2018 میں ہاردک  پانڈیانے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اپنی ماں کے نام کر رکھی ہے، کیونکہ وہ مستقبل میں اپنی آمدنی کا 50 فیصد کسی کو نہیں دینا چاہتے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اصول و ضوابط کے مطابق ہاردک پانڈیا کو نتاشا کو مینٹیننس کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔ لیکن یہ رقم کیا ہوگی اس کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری معلومات نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read