Bharat Express

Govinda Comeback In Politics: گووندا کی سیاست میں واپسی! اداکار اس پارٹی سے 2024 کا لوک سبھا  کا الیکشن لڑ سکتے ہیں، یہ ستارے بھی …

ای ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ گووندا سیاست میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اداکار اس سال شمال مغربی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

گووندا کی سیاست میں واپسی! اداکار اس پارٹی سے 2024 کا لوک سبھا  کا الیکشن لڑ سکتے ہیں، یہ ستارے بھی …

  گووندا کافی سالوں  سے فلموں سے دور ہیں۔ اداکار آخری بار 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رنگیلا راجہ’ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعدسے وہ اسکرین سے غائب ہیں ۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ اداکار سیاست میں آنٹری لینے جا رہے ہیں۔ گووندا پہلے بھی سیاست کا حصہ رہ چکے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔

ای ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ گووندا سیاست میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اداکار اس سال شمال مغربی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گووندا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی اتحادی پارٹی شیو سینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ قابل ذ کر بات یہ ہے کہ اداکار نے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی۔

2004 میں سیاست میں قدم رکھا

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو گووندا کو ٹکٹ کے آفر مل رہے ہیں ۔ لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس کی تصدیق ایک سے دو دن میں ہی ممکن ہو سکے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ 2004 میں گووندا نے شمالی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور بی جے پی کے سینئر رہنما رام نائک کو شکست دی تھی۔

گووندا جیت کر’جائنٹ کلر’ بن گئےتھے

گووندا کی جیت نے انہیں ‘جائنٹ کلر’ کا خطاب دیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شمالی ممبئی میں کئی اہم اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ یہ کافی عرصے سے بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔رام نائک یہاں سے پانچ بار ایم پی رہے اور ایسے میں جب گووندا جیتے تو یہ ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی۔

یہ ستارے بھی سیاست کا حصہ بن سکتے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ گووندا کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے الیکشن لڑنے کے چرچے ہیں۔ اس فہرست میں سوارا بھاسکر، اروشی روتیلا اور کنگنا رناوت کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read