Bharat Express

FIR filed against Elvish Yadav : ایلوش یادو نوئیڈا میں غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ کراتا تھا پارٹی ،ممنوعہ سانپوں کا زہر بھی کرتا تھا فراہم،کیس درج،6گرفتار، ایلوش فرار

نوئیڈا پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق ایلوش یادو کی ریو پارٹی میں غیر ملکی لڑکیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ فی الحال ایلوش یادو اس کیس میں مفرور ہے۔ ملزمان کے قبضے سے نو زہریلے سانپ برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایلوش یادو سمیت 6 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نوئیڈا پولیس نے مشہور یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلوش یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایلوش یادو کیس درج ہونے کے بعد سے فرار ہے۔ پولس ایف آئی آر کے مطابق ایلوش یادو نوئیڈا میں ریو پارٹیاں منعقد کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پارٹی میں ممنوعہ سانپوں اور غیر ملکی لڑکیوں کی بھی انٹری ہوتی تھی۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولس نے ایلوش کے گینگ میں شامل 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایلویش گینگ کے کارندوں سے 9 زہریلے سانپ برآمد

نوئیڈا پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق ایلوش یادو کی ریو پارٹی میں غیر ملکی لڑکیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ فی الحال ایلوش یادو اس کیس میں مفرور ہے۔ ملزمان کے قبضے سے نو زہریلے سانپ برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایلوش یادو سمیت 6 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب پولس ایلوش یادو کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ یہ معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانے کا ہے۔

کیس میں 5 ملزمان گرفتار، ایلوش یادو مفرور

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں، مدعی (پی ایف اے-اینیمل ویلفیئر آفیسر) کی شکایت پر، پولس اسٹیشن سیکٹر-49 نے نوئیڈا سیکٹر میں واقع بینکوئٹ ہال میں پارٹی کرنے اور سانپوں کا زہر فراہم کرنےکےالزام میں ایلوش یادو سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔یف آئی آر درج کرتے ہوئے 5 ملزمین راہل، تیتوناتھ، جے کرن، نارائن اور رویناتھ کو بینکوئٹ ہال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 9 سانپ برآمد ہوئے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش اور کارروائی جاری ہے۔ فی الحال اس معاملے میں ملزم ایلوش یادو مفرور ہے۔

بھارت ایکسپریس۔