Bharat Express DD Free Dish

Elvish Yadav

"ایلوش ہمارے گھر آتا تھا۔ جب بھی آتا، ہم اس کا خیال رکھتے تھے، ہم نے اسے ڈیزائنر کپڑے بھی دیے، پھر بھی اس نے باہر جا کر مردول کو سپورٹ کیا، شہناز نے دونوں کے لیے بات کی تھی، لیکن ایلوش نے یکطرفہ طور پر مردول کے لیے ووٹ مانگے، اب مجھے دیکھ کر اسے تکلیف ہوئی۔"

ایلوش یادو کے گروگرام کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں نے 2 درجن سے زیادہ گولیاں برسائی ہیں ۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ، اور حملہ آور کون تھے ،یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات جلد ملنے کی امید ہے۔ فی الحال  جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ چکی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایلوش یادو سلاخوں کے پیچھے کھڑے نظرآ رہے ہیں۔ ان کے چہرے پر بھی اداسی کے آثار نمایاں ہیں۔

انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملزمان نے بعد میں دو سے تین مرتبہ ریکی کی لیکن انہیں ہدف کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔ بعد ازاں انہیں جم کے مالک کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہوئے جس پر جمعرات کی رات عمل درآمد کیا گیا۔

ای ڈی نے مئی کے مہینے میں یوٹیوبر ایلوش یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ای ڈی نے اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع میں ایلوش یادو اور متعلقہ افراد کے خلاف درج کیے گئے ایک کیس اور چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے بعد پی ایم ایل اے کے تحت الزامات درج کیے تھے۔

مندر کے اندر فوٹوگرافی کے الزام کے حوالے سے جوائنٹ کمشنر آف پولیس کے اگلرسن نے بتایا کہ صبح کچھ لوگوں نے ایلوش یادو کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مئی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ ای ڈی نے ایلوش کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ای ڈی ایلوش کی ملکیت والی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلوش کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

انفورسمنٹ نے سانپوں کے زہرسپلائی معاملے میں ایلوش یادواوردیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت معاملے درج کیا ہے۔ اس سے پہلے نوئیڈا پولیس نے ایلوش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم یوٹیوبر ایلوش یادو کی ملکیتی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ ایلوش یادو کے ساتھ بڑے ہوٹلوں، ریزورٹس اور فارم ہاؤسز کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

گروگرام کورٹ نے بگ باس کے فاتح الوش یادو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم پیپل فار اینیملز کی درخواست کے بعد دیا گیا ہے۔