Bollywood Celebrity Suhasini Mulay Love Story: کہتے ہیں کہ پیار کرنے کی اور اپنا جیون ساتھی چننے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس بات سے متعلق بالی ووڈ کی مشہور اور قومی اعزاز یافتہ اداکارہ سہاسنی مولے نے سچ ثابت کرکے دکھایا ہے۔ ’لگان‘، ’دل چاہتا ہے‘ اور’پیج 3‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی سہاسنی مولے کی اصل زندگی کی پریم کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے عمرکے اس پڑاوپراپنے پیارکومکمل کیا، جہاں اکثرلوگ اکیلے پن کو ہی اپنی قسمت تسلیم کرلیتے ہیں۔ سہاسنی نے 60 سال کی عمر میں فیس بک کے ذریعہ ملے اپنے پیار سے شادی کرلی تھی۔
فیس بک سے شروع ہوا تھا باتوں کا سلسلہ
سہاسنی مولے لمبے وقت تک سنگل رہیں اور انہوں نے کبھی شادی نہ کرنے کا من بنالیا تھا، لیکن سال 2010 میں ان کی زندگی میں ایک بڑا یوٹرن آیا۔ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہ کمپویٹر اور سوشل میڈیا کے بارے میں سیکھ رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے اپنا فیس بک اکاونٹ بنایا۔ فیس بک پرہی ان کی ملاقات ایک ڈاکٹر (پروفیسر اتل گرٹو) سے ہوئی۔ ڈاکٹر اتل نے سہاسنی کی ایک تصویرپرکمنٹ کیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت اورچیٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
محض 75 دنوں میں لیا شادی کا فیصلہ
شروعات میں دونوں کے درمیان معمول کی باتیں ہوتی تھیں، لیکن دھیرے دھیرے ان کی پسند-ناپسند ملنے لگی اوروہ ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ دونوں کے خیالات اتنے ملتے تھے کہ محض 75 دنوں کی بات چیت اورملاقاتوں کے بعد ہی انہوں نے ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ سال 2011 میں 60 سال کی عمرمیں سہاسنی مولے نے ڈاکٹر اتل گرٹو سے کورٹ میریج کرلی۔
سماج کی پرواہ کئے بغیرخوشی کو منتخب کیا
جب سہاسنی نے اس عمرمیں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کے آس پاس کے کچھ لوگوں اوررشتہ داروں نے اس پرحیرانی کا اظہارکیا، لیکن سہاسنی کی فیملی اور ان کے قریبی لوگوں نے ان کا پورا ساتھ دیا۔ سہاسنی کا ماننا ہے کہ سماج کیا سوچے گا۔ اس خوف سے اپنی خوشیوں کو چھوڑ دینا سمجھداری نہیں ہے۔ آج دونوں ایک بے حد خوشحال شادی شدہ زندگی جی رہے ہیں۔ سہاسنی مولے کی یہ خوبصورت لواستوری سماج کی قدامت پسند سوچ کو توڑتی ہے اور دکھاتی ہے کہ خوش رہنے اور زندگی کی نئی شروعات کرنے کے لئے کوئی بھی عمر دیروالی عمرنہیں ہوتی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



