نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے جڑے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ طویل عرصے سے جاری اس ہائی پروفائل معاملے میں جیکولین فرنینڈس نے خود آگے آ کر سرکاری گواہ (اپروور) بننے کی خواہش ظاہر کی ہے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت کے دوران جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں اور سرکاری گواہ بننے کے لیے تیار ہیں۔اس پر عدالت نے واضح کیا کہ انہیں اس کے لیے باضابطہ درخواست انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو دینا ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ ایجنسی ان کے بیان اور تعاون کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی کہ انہیں اپروور بنایا جائے یا نہیں۔
Rs. 200 crore money laundering case | Patiala House Court issued notice to Enforcement Directorate (ED) on a plea of Actor Jacqueline Fernandes seeking permission to turn approver in Rs. 200 money laundering case linked with Sukesh Chandrasekhar. The court has asked the ED to…
— ANI (@ANI) April 17, 2026
عدالت نے اس معاملے میں ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 20 اپریل مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے جیکلین فرنانڈیزکو 24 اپریل سے 25 مئی کے درمیان بیرونِ ملک سفر کی اجازت بھی دے دی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہیں مقررہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا اور تفتیش میں تعاون جاری رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ یہ پورا معاملہ 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ سے جڑا ہے، جس میں سکیش چندر شیکھر کو مرکزی ملزم مانا جاتا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے جیل میں رہتے ہوئے دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کا بڑا نیٹ ورک چلایا اور کئی افراد سے کروڑوں روپے وصول کیے۔
ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق، سکیش چندرشیکھر نے جیکلین فرنانڈیزکو کئی مہنگے تحائف دیے تھے، جن میں لگژری گھڑیاں، قیمتی بیگز، زیورات اور دیگر مہنگی اشیا شامل تھیں۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام تحائف غیر قانونی طریقے سے کمائے گئے پیسوں سے خریدے گئے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ جیکلین فرنانڈیزکا کہنا ہے کہ انہیں سکیش چندرشیکھر کی اصل شناخت اور اس کے جرائم کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ ان کے مطابق سکیش نے خود کو ایک بڑا بزنس مین بتا کر انہیں گمراہ کیا تھا۔
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

