راہل گاندھی، لیڈر کانگریس (فائل فوٹو)
کانگریس کے سابق صدر اور نااہل قرار دیئے جاچکے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو کیرلہ کی سرکار نے ایک بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ دراصل راہل گاندھی جب کیرلہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے تھے تب انہیں ریاستی سرکار نے ان کے دفتر میں کام کرنے کیلئے ملازمین کی سہولیات فراہم کی تھی ۔ لیکن اب رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا دفتر بھی قریب قریب ان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔ اس بیچ کیرلہ کی حککومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان دو ملازمین کو واپس بلالیا ہے جنہیں ریاستی سرکار نے راہل گاندھی کے وائیناڈ دفتر میں کام کرنے کیلئے تعینات کیا تھا۔
The government of Kerala withdraws two personal staff of former Wayanad MP Rahul Gandhi, allotted by the state. In an order issued by the Joint Secretary of General Administration – the personal assistant Ratheesh Kumar K R and the driver Muhammad Rafi are relieved of their…
— ANI (@ANI) June 6, 2023
اس فیصلے کے سلسلے میں جو بیان سرکاری سطح پر جاری کیا گیا ہے اس میں جوائنٹ سکریٹری آف جنرل اڈمنسٹریشن نے کہا کہ راہل گاندھی کے پرسنل اسسٹنٹ رتھیش کمار اور ڈرائیور کے طور پر تعینات کے گئے محمد رفیع کو اب ان کی اس ذمہ داری سے فارغ کیا جاتا ہے ۔ ان دونوں کو اپنا شناختی کارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی وائیناڈ سے گرچے جڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد وہ وائیناڈ کی نمائندگی کے اہل نہیں ہیں ۔ اس لئے ریاستی سرکار نے ان سہولیات کو واپس لے لیا ہے جو انہیں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد دی گئی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔