کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
Rahul Gandhi Defamation Case: راہل گاندھی سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی۔ جسٹس گوئی کی بینچ نے پورنیش مودی اور گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آئندہ سماعت اب 4 اگست کو ہوگی۔ جمعہ کے روز (20 جولائی) کو جب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو بینچ کے چیئرمین جسٹس بی آرگوئی نے معاملے سے متعلق اپنی انفرادی پریشانی بتاتے ہوئے دونوں فریق سے سماعت کے لئے مشورہ طلب کیا۔ جسٹس گوئی نے کہا کہ میرے والد کانگریس کے قریب تھے۔ بھائی ابھی بھی کانگریس کے رکن ہیں۔ آپ لوگ طے کریں کہ میں سماعت کروں یا نہیں۔
‘Modi surname’ remark | Supreme Court begins hearing of plea filed by Congress leader Rahul Gandhi challenging the Gujarat High Court order which declined to stay his conviction in the criminal defamation case in which he was sentenced to two years in jail by Surat court. pic.twitter.com/vr3RTwfhvv
— ANI (@ANI) July 21, 2023
دونوں فریق نے سماعت پر رضامندی ظاہر کی
جسٹس گوئی کے ایسا کہنے پر پورنیش مودی کی طرف سے پیش ہوئے وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی کہا، ہم بھی ان کے بیان سے متفق ہیں۔ دونوں فریق کے رضا مند ہونے کے بعد جسٹس گوئی نے سماعت شروع کی اور کہا کہ ہم عرضی گزار پورنیش مودی اور گجرات حکومت کو رسمی نوٹس جاری کرسکتے ہیں۔
سماعت کے دوران پورنیش مودی کے وکیل نے جواب داخل کرنے کی اجازت مانگی، جسے بینچ نے منظور کرلیا۔ مہیش جیٹھ ملانی نے عدالت کو بتایا کہ 10 دنوں میں جواب داخل کردیں گے۔ جسٹس گوئی نے 4 اگست کو سماعت کے لئے آئندہ تاریخ طے کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔