Bharat Express

Australia defeat India to win World Test Championship final:ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے خطاب پر آسٹریلیا نے کیا قبضہ، بھارت کو 209 رنوں سےدی شکست

فائنل میچ میں جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو اس وقت بھارتی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا چکی تھی۔ اس کے بعد آخری روز انہیں جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار تھے۔ لیکن 5ویں دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی ٹیم کو 179 کے اسکور پر 2 بڑے جھٹکے لگے۔ اس میں ویراٹ کوہلی کی بڑی وکٹ بھی شامل ہے۔

جیت کے بعد ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے ہوئے آسٹریلیائی کھلاڑی

Australia Won WTC Final 2023: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ٹیم آسٹریلیا نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو وقفے وقفے سے پویلین پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں ٹیم آسٹریلیا نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس تاریخی میچ میں ہندوستانی ٹیم کو میچ کی چوتھی اننگز میں جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن ٹیم انڈیا کھیل کے 5ویں دن 234 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس اننگز میں نیتھن لیون نے 4 جبکہ سکاٹ بولانڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی ٹیم کی امیدیں آخری دن ہی پہلے سیشن میں ہی ختم ہوگئیں

فائنل میچ میں جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو اس وقت بھارتی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا چکی تھی۔ اس کے بعد آخری روز انہیں جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار تھے۔ لیکن 5ویں دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی ٹیم کو 179 کے اسکور پر 2 بڑے جھٹکے لگے۔ اس میں ویراٹ کوہلی کی بڑی وکٹ بھی شامل ہے۔ کوہلی نے سکاٹ بولینڈ کی آف اسٹمپ سے باہر جانے والی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ لیکن گیند بلے کا بیرونی کنارہ لے کر سیدھے سلپ کی طرف چلی گئی جہاں اسٹیو اسمتھ نے ہوا میں ڈائیو کرتے ہوئے کیچ لے کر اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ کوہلی 49 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے رویندر جڈیجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ایک ہی اوور میں 2 جھٹکے لگنے سے ہندوستانی ٹیم میچ میں مکمل طور پر بیک فٹ پر چلی گئی۔ اجنکیا رہانے نے کے ایل بھرت کے ساتھ مل کر یہاں سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت دیکھنے میں آئی۔

اسٹارک نے رہانے کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کی جیت کو یقینی بنایا

میچل اسٹارک نے 212 کے اسکور پر آسٹریلوی ٹیم کو اس میچ میں چھٹی کامیابی اجنکیا رہانے کی صورت میں دلائی جو 46 کے ذاتی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے آسٹریلوی ٹیم کی جیت مکمل طور پر یقینی ہو گئی۔ نیتھن لیون نے 234 کے اسکور پر محمد سراج کو پویلین بھیج کر ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا خاتمہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اس اننگز میں آف اسپنر نیتھن لیون نے 4 جبکہ سکاٹ بولانڈ نے 3، مچل اسٹارک نے 2 اور کپتان پیٹ کمنز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا اب عالمی کرکٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے تمام آئی سی سی ٹرافیاں جیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read