Sibghatullah
Bharat Express News Network
Red Fort Blast Update : دہلی بم دھماکہ: آسام میں 15 افراد گرفتار، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا ایک-ایک کا نام
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ ریاست میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے کے حق میں یا ملک مخالف تبصرے کیے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”دہلی بم دھماکوں کے بعد قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں آسام بھر سے اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے“۔
Vande Mataram London Celebration : لندن میں ’وندے ماترم‘ کی گونج، انڈیا ہاؤس میں قومی گیت کے 150 سال پورے ہونے کا منایا گیا جشن
لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ”وندے ماترم“ کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پرجوش گانا، روایتی رقص پرفارمنس اور متاثر کن تقاریر نے ہندوستان کے اتحاد اور فخر کا پیغام دیا۔
Acharya Pramod Krishnam : ممبئی کے سدھی وینائک مندر پہنچے آچاریہ پرمود کرشنم، کلکی دھام میں یکم سے 7 دسمبر تک ہونے جا رہی شری کلکی کتھا کے لیے دیا دعوت نامہ
سنبھل میں واقع شری کلکی دھام میں یکم دسمبر سے 7 دسمبر 2025 تک دنیا کی پہلی شری کلکی کتھا منعقد ہوگی۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے ممبئی کے سدھی ونائک مندر میں بھگوان گنپتی کو مدعو کرکے اس تقریب کی شروعات کی۔
Delhi Blast News : دہلی بم دھماکہ کو مودی حکومت نے قرار دیا دہشت گردانہ حملہ، کابینہ اجلاس میں جاں بحق افراد کو پیش کیا گیا خراج عقیدت
مرکز کی مودی حکومت نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے کو باقاعدہ طور پر دہشت گردانہ واردات قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حکومت نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
Farhan Akhtar Film – 120 Bahadur : چینی فوج کو دھول چٹانے والے بہادر سپاہیوں کی کہانی، فرحان اختر کی فلم ’’120 بہادر‘‘ 21 نومبر کو ہوگی ریلیز، ٹیکس فری کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو لکھا خط
راجستھان کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ بھاٹی نے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ فرحان اختر کی فلم ’’120 بہادر‘‘ کو ٹیکس فری کیا جائے۔ یہ فلم 21 نومبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے اور یہ 1962 کی ریزانگ لا جنگ پر مبنی ہے۔
Sunanda Bhandare Memorial Lecture : جسٹس سنندا بھنڈارے کا 30 واں میموریل لیکچر: سی جے آئی چیف جسٹس بی آر گوئی نے کہا- ’انصاف سبھی کے لیے ہو…،‘
سی جے آئی بی آر گوئی نے 30ویں سنندا بھنڈارے میموریل لیکچر میں کہا کہ صنفی مساوات کے بغیر انصاف ادھوراہے۔ خواتین کو بااختیار بنائیں، معاشرے سے امتیازی سلوک کو ختم کریں۔
Acharya Pramod Krishnam Invitation Lord Ganesha Siddhivinayak Temple : کلکی دھام میں یکم سے 7 دسمبر تک ہوگی شری کلکی کتھا، بھگوان گنپتی کو مدعو کرنے سدھی ونائک مندر جا رہے آچاریہ پرمود کرشنم
شری کلکی دھام کے ہیڈ پجاری آچاریہ پرمود کرشنم کی طرف سے شری کلکی دھام میں 1 سے 7 دسمبر کو شری کلکی کتھا کا اہتمام کریں گے۔ اس کے لیے وہ بھگوان گنپتی کو مدعو کرنے آج شام 7 بجے ممبئی کے سدھی ونائک مندر پہنچیں گے۔
R&AW Chief Parag Jain Given Additional Charge : را کے سربراہ پراگ جین کو کابینہ سیکریٹریٹ میں سیکریٹری سیکورٹی کا اضافی چارج، ایس پی جی اور قومی سلامتی کی نگرانی سنبھالیں گے
حکومتِ ہند نے خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسس وِنگ (را) کے سربراہ پراگ جین کو کابینہ سیکریٹریٹ میں سیکریٹری (سیکورٹی) کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تقرری کو مرکز کے سیکورٹی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Turkey Military Plane Crash : جارجیا میں ترک فوجی طیارہ تباہ، تمام 20 اہلکار ہلاک، صدر طیب اردگان نے کیا دکھ کا اظہار
ترکی فضائیہ کا ایک فوجی طیارہ منگل کو جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 20 ترک فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد ترکی اور جارجیا نے مشترکہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Shehbaz Sharif Blames India For Islamabad Court Blast : اسلام آباد عدالت دھماکہ کو لے کر شہباز شریف نے بھارت پر لگایا الزام، نئی دہلی نے دیا سخت جواب
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت میں ہونے والے خودکش دھماکے نے خطے میں ایک نئی سیاسی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔ دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کا الزام بھارت پر عائد کیا، جس پر نئی دہلی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔





