Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


بہار اسمبلی انتخابات کی گنتی کے دوران کیمور ضلع میں اس وقت ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا جب رام گڑھ اسمبلی سیٹ کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر بی ایس پی امیدوار کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل بھیڑ نے نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کیا بلکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حتمی نتائج نے ریاست کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں این ڈی اے نے ریکارڈ توڑ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار 200 سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی یہ شاندار جیت بہار کی ان بہنوں اور بیٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے آر جے ڈی کے دور حکومت میں جنگل راج کا خوفناک دور جھیلا، یہ جیت اس نوجوان کی ہے جس کا مستقبل کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کی سیاست اور دہشت کی وجہ سے تباہ کیا گیا۔ ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں۔

ہندوستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین ویبھَو سوریہ ونشی نے اے سی سی مین ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی-20 ٹورنامنٹ میں شاندار سنچری لگا کر کرکٹ دنیا کی نظریں ایک بار پھر اپنی طرف مبذول کر لی ہیں۔ جمعہ کو دوحہ میں یو اے ای اے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے محض 42 گیندوں میں دھماکہ خیز انداز میں 144 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر ہندوستان کا اسکور مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 297 رنز تک پہنچا دیا۔

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس نتیجے کو بہار کے عوام کے تاریخی اعتماد کی سند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”2010 کے بعد پہلی بار بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنا مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔ میں این ڈی اے کے تمام اتحادیوں کی جانب سے بہار کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے انڈیا الائنس کی ناقص کارکردگی کی بنیادی وجہ اندرونی اختلافات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”جب اتحاد میں شامل پارٹیاں آپس میں ہی مقابلہ کریں گی تو نتائج ایسے ہی آئیں گے۔ بہار میں شکست کی سب سے بڑی وجہ الائنس کی اندرونی کھینچ تان اور بدانتظامی ہے“۔

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے شاندار اور فیصلہ کن نتائج کے بعد ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی اور جشن کا ماحول ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مسلسل مبارکباد پیش کر کے اس جیت کو تاریخی قرار دیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریلائنس اے ڈی اے جی گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو بینک فراڈ سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کے دن دہلی واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کا نیا سمن جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع ایجنسی سے وابستہ ذرائع نے دی۔

بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار اور تاریخی جیت کے بعد اب اس کی سیاسی گونج مہاراشٹر میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور ممبئی بی جے پی کے نو منتخب جنرل سکریٹری آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا ہے کہ بہار کی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، ان کی ترقی کی پالیسی اور بہتر حکمرانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ جیت مثبت سیاست کی جیت ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی اور شاندار کامیابی کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ بینک کی سیاست کے تحت دراندازوں کو بچانے والوں کو عوام نے کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس کامیابی کو بہار کے باشعور ووٹروں کا فیصلہ اور ترقی و امن کی جیت قرار دیا۔