Sibghatullah
Bharat Express News Network
Parliament Winter Session : پارلیمنٹ میں ’وندے ماترم‘ اور انتخابی اصلاحات پر بحث: راہل گاندھی کے الزامات کے بعد آج وزیر داخلہ امت شاہ دیں گے جواب
پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں منگل کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جانب سے حکومت پر ’ووٹ چوری‘ کے سنگین الزام لگانے اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کے بعد سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آج وزیر داخلہ امت شاہ کے تفصیلی جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث اور امت شاہ کے جواب کو سیاسی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی شفافیت سے متعلق جاری تنازع مزید واضح ہوگا۔
Mehul Choksi Extradition : پی این بی گھوٹالے کا مفرور مرکزی ملزم میہول چوکسی کو بیلجیم کورٹ سے بڑا جھٹکا، بھارت واپسی کی راہ ہموار
پی این بی گھوٹالے کا مفرور مرکزی ملزم اور ہیرا تاجر میہول چوکسی کو بیلجیم کی سپریم کورٹ سے منگل کے روز بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے اُس کی وہ اپیل مسترد کر دی جس میں اس نے بھارت کو اپنے ممکنہ حوالگی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی ایجنسیوں کے لیے چوکسی کو وطن واپسی کے عمل میں تیزی لانے کا راستہ مزید آسان ہو گیا ہے۔
PM Modi Responds To EaseMyTrip Co-Founder Views On Digital India : وزیر اعظم مودی کا ایز مائی ٹرِپ کے شریک بانی کے ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق خیالات پر ردعمل، کہا- ”یہ بالکل درست بیان ہے‘‘، اسٹارٹ اپس سے بنے گا ’وِکست بھارت‘
وزیر اعظم مودی نے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی رکانت پٹّی کے ان خیالات کی بھرپور تعریف کی ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کے اسٹارٹ اپ کلچر کو ایک نئی پہچان اور غیر معمولی رفتار دی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ’’وکست بھارت‘‘ بنانے کے سفر میں اسٹارٹ اپس کلیدی کردار ادا کریں گے۔
Discussion On Electoral Reforms In Lok Sabha : لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث: منیش تیواری نے الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری اور ایس آئی آر پر اٹھائے سوال
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران منگل کو لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر اہم بحث شروع ہوئی، جس میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے لے کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو ملنے والے چندے تک مختلف موضوعات شامل رہے۔ بحث کا آغاز کانگریس کے سینئر رکنِ پارلیمان منیش تیواری نے کیا۔
Mallikarjun Kharge On Vande Mataram Debate : ’میں 60 سال سے وندے ماترم گا رہا ہوں، نہ گانے والوں نے ابھی شروعات کی ہے‘: راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے کا حکومت پر سخت حملہ
راجیہ سبھا میں ’وندے ماترم‘ پر جاری بحث کے دوران ایک بار پھر سیاسی گرما گرم ماحول دیکھنے کو ملا۔ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی۔ کھڑگے نے کہا کہ وہ گزشتہ 60 سال سے ’وندے ماترم‘ گا رہے ہیں، جبکہ جو لوگ آج اس کا سب سے زیادہ چرچا کر رہے ہیں، وہ کبھی اسی کے خلاف تھے۔
Odisha Burning Violence : کیوں جل اٹھا اوڈیشہ! ملکانگیری میں تشدد، قبائلیوں نے گاؤں کو لگا دی آگ، انٹرنیٹ بند، فورس تعینات
اوڈیشہ کے ضلع ملکانگیری میں ایک قبائلی خاتون کی بہیمانہ قتل کے بعد پورے علاقے میں شدید غم و غصہ بھڑک اٹھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔ اتوار اور پیر کے درمیان مشتعل قبائلیوں نے بنگالی بولنے والے گاؤں ایم وی-26 پر حملہ کر کے 50 سے زائد گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ضلع میں 24 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیں اور ہنگامی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
PM Modi Gives Victory Mantra At NDA Meeting : بہار کے بعد اب بنگال کی باری، این ڈی اے کی پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے دیا ’جیت کا منتر‘
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب اگلا ہدف مغربی بنگال ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد اس اجلاس میں وزیراعظم نے 2026 کے بنگال اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی اراکین کو ابھی سے تیاری میں جٹنے کی ہدایت دی۔
BJP Action In Karnataka : کرناٹک میں بی جے پی کا نیا پلان تیار، کانگریس کا سیاسی بحران مزید گہرایا، کسان حکومت کے خلاف کریں گے احتجاج
کرناٹک میں کانگریس حکومت اس وقت شدید داخلی تنازعے اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ سِدّھارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے درمیان جاری رسہ کشی نے حکومت کی گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔ ایسے میں بی جے پی نے ریاست میں اپنا جارحانہ سیاسی پلان شروع کرتے ہوئے کسانوں کو منظم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ کسان 9 دسمبر سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کریں گے اور بیلگاوی واقع ’سُورن سَودھا‘ کا گھیراؤ کریں گے۔
PM Modi Greets Sonia Gandhi On Her 79th Birthday : وزیراعظم مودی نے سونیا گاندھی کو 79ویں سالگرہ پر دی مبارکباد، اچھی صحت اور طویل عمر کی نیک خواہشات کا کیا اظہار
وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق صدر سونیا گاندھی کو ان کی 79ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی طویل عمر اور اچھی صحت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سونیا گاندھی کی زندگی میں خوشحالی اور صحت کے استحکام کے خواہاں ہیں۔
Ideas For India Summit 2025 : ”عدلیہ کو 2047 تک جدید، ذمہ دار اور عوام دوست نظام میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے“: سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی
’آئیڈیاز فار انڈیا سمٹ 2025‘ میں ہندوستان کے سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہندوستان اگر 2047 میں دنیا کی صفِ اوّل کی جمہوریتوں میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے اپنے نظامِ انصاف میں گہرے، بنیادی اور ہمہ گیر اصلاحات کرنے ہوں گی۔ تقریب کا انعقاد نئی دہلی کے تاج پیلس میں ہوا، جس میں ملک کے متعدد سرکردہ ماہرین، پالیسی سازوں، صنعت کاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔





