Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


آسٹریلیا کے معروف اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں آسٹریلیائی کرکٹ اور میڈیا میں موجود نسل پرستانہ رویوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی آخری ایشز سیریز ان کا آسٹریلیا کے لیے آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوگا، جس کے بعد وہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنا چار صحافیوں کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ ملک کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایک متنازع فیصلے میں چار صحافیوں سمیت آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی اور صحافت کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری 2026 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں، ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ کے عنوان سے مقدس پپرہوا کے آثار کی عظیم الشان بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نے آج ان تمام لوگوں سے اپیل کی جو ثقافت اور بدھ مت کے بارے میں جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ وہ نمائش کا دورہ کریں اور پپرہوا کے مقدس ورثے کا تجربہ کریں۔

وزیر اعظم مودی نے آج اترپردیش کے فریدپور سے قانون ساز اسمبلی کے رکن ڈاکٹر شیام بہاری لال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر شیام بہاری لال کے انتقال سے بہت دُکھ ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔

اتر پردیش کے فریدپور اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر شیام بہاری لال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ بریلی کے سرکٹ ہاؤس میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کا یومِ پیدائش صرف ایک دن قبل ہی، یکم جنوری کو منایا گیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال سے سیاسی حلقوں اور عوام میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایران میں نئے سال کا آغاز شدید عوامی بے چینی اور پرتشدد احتجاج کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک میں بگڑتی معیشت، بے قابو مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ان مظاہروں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر چکا ہے۔

راجستھان کے ضلع شری گنگانگر کے رائے سنگھ نگر سے ایک بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک لگژری کار سے 91 لاکھ روپے نقد برآمد کیے، جو بھتہ خوری کی رقم بتائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے آج منتھو پدمانابھن کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلند پایہ شخصیت کو یاد کیا جن کی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

وزیر اعظم مودی نے احمدآباد فلاور شو کو تخلیقی صلاحیتوں، پائیداری اور کمیونٹی کی شرکت کو اکٹھا کرنے میں اس کے قابل ذکر کردار کے لیے سراہا۔ یہ تقریب خوبصورتی سے شہر کے متحرک جذبے اور فطرت کے لیے دیرپا لگاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

شمالی بھارت میں موسم نے اچانک سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ شدید سردی، گھنے کہرے اور بڑھتی ہوئی آلودگی نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی ہند کے کئی ریاستوں میں بچوں کی حفاظت اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔